مریم نواز پارٹی کو یکجا کرنے کے لیے جلد سندھ کا دورہ کریں گی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف ٹوٹ پھوٹ کا شکار پارٹی کو یکجا کرنے کے لیے جلد میں سندھ کا دورہ کریں گی ۔مریم نواز شریف کو دورے کی دعوت سابق وزیراعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ نے دی ہے ۔ذرائع کے مطابق سندھ میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار مسلم لیگ (ن) کو یکجا کرنے کا خیال پارٹی قیادت کو آگیا ہے اور مریم نواز ناراض پارٹی رہنماؤں کو منانے کے لیے جلد سندھ کا دورہ کریں گی ۔ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز نے(ن)لیگ کے سابق اور ناراض رہنما غوث علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔انہوں نے مریم نواز کو خیرپور آنے کی دعوت دی۔ وہ آئندچند دنوں میں خیرپور سے دوروں کا آغاز کریں گی اور غوث علی شاہ سے ملاقات کریں گی۔