نوجوان نسل قیمتی سرمایہ ‘ چیلنجز کیلئے تیار کرنا ہماری ذمہ داری ہے‘ سعید منیس


میلسی (نمائندہ پاکستان ) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی سعید احمد خان منیس نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ہمارا قیمتی سرمایہ ہے جنہیں زیور تعلیم سے آراستہ کرکے آنے والے چینلجز کے لیے تیار کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے آج کے طلبہ اس ملک کا کل ہیں جنہوں نے آگے چل کر پاکستان کی (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
باگ دوڑ سنبھالنی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میلسی میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کالج کے مسائل کا حل ہماری ذمہ داری ہے سابقہ پرنسپل نے اس کالج کا تعلیمی معیار متاثر کیا اور اپنی عدم دلچسپی کے باعث کالج کے اجتماعی مفاد کو نقصان پہنچایا مسائل پوچھنے پر مجھے ٹوٹی پھوٹی انگریزی میں میسج کیا جسے فارورڈ کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ بتائے گئے مسائل پر گرلز ڈگری کالج میں کام شروع ہوچکاہے انہوں نے کہاکہ اگر کالج کی انتظامیہ مسائل کے حل پر توجہ نہیں دیتی تو طلبہ خود آکر مجھے مسائل بتائیں انشأاللہ حل کریں گے اس موقع پر پرنسپل محمدالطاف چوہدری نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کالج کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے کالج کی عمارت تاریکیوں کا شکار ہے سکول کے طلبہ کے لیے بس ، کمپیوٹر لیب ،لائبریری میں ریڈنگ روم ،واٹر فلٹریشن پلانٹ،سیکورٹی گارڈز،سٹاف روم اورپارکنگ کی تعمیراشد ضروری ہے فنڈز کی کمی کے باعث کالج گونا گوں مسائل کا شکار ہے کالج کے شعبہ ہیلتھ اینڈ فیزیکل ایجوکیشن کے ہیڈ میاں محمداطہرنے بتایا کہ وہاڑی اوربورے والا کے کالجز کی کامیابی کاراز وہاں کی سیاسی قیادت اورانتظامیہ کی توجہ کا مرہون منت ہے جبکہ ہمارا حال یہ ہے کہ آج کی تقریب کے لیے 60روپے فی کس طلبہ سے چندہ لینے کے بعد ہم تقریب سجانے کے قابل ہوئے حالانکہ کھیلوں کے مقابلوں میں ہمارے طلبہ ضلع کے پوزیشن ہولڈر ہیں تقریب میں ڈی ایس پی میلسی رانا اکمل ر سول نادر ،مسلم لیگ ن تحصیل میلسی کے صدر محمدعمران خان کھچی ،وائس چیئرمین بلدیہ مہر عبدالخالق،یوسی چیئرمین محمداجمل خان سگو،صدر انجمن تاجران شیخ محمد سلیم ،چوہدری محمدارشاد،چوہدری محمداشفاق ،شیخ سلمان خالق سمیت معززین کی کثیر تعداد موجود تھی بعد ازاں ایم این اے سعیدا حمد منیس نے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے تقریب کی نظامت پروفیسر سید باقر حسین نے کی ۔
سعید منیس

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...