ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازیخان میں انٹر ضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان

ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازیخان میں انٹر ضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان

ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازیخان (جنرل رپورٹر، بیورو رپورٹ، سٹی رپورٹر،نمائندہ خصوصی) ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازیخان سے کے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈوں نے انٹر ضمنی امتحانات 2017ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ملتان سے جنرل رپورٹر کیمطابق تعلیمی بورڈ ملتان کے زیرا ہتمام ہونیوالے انٹر کے ضمنی امتحان2017کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ساڑھ آٹھ ہزار سے زائد امیدوار (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

فیل ہوگئے، کامیابی کا تناسب34.72فیصد رہا تفصیل کے مطابق تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹر کے ضمنی امتحان2017 کے نتائج کااعلان کردیا جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق امتحان میں 13ہزار 161امیدوار شریک ہوئے جس میں سے چار ہزار 570پا س ہوئے، 8ہزار591فیل ہوگئے کامیابی کاتناسب 34.72فیصد رہا، پری میڈیکل گروپ میں ایک ہزار 168امیدوار زشریک ہوئے جس میں سے 716پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 61.66فیصد رہا، پری انجینئرنگ گروپ میں ایک ہزار 412امیدوار شریک ہوئے جس میں سے 664پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 47.03فیصد رہا، جنرل سائنس گروپ میں ایک ہزار 693امیدوار شریک ہوئے جس میں سے 718پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 42.41فیصدر ہا، کامرس گروپ میں 880امیدوار شریک ہوئے جس میں سے 259پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 29.43رہا ، آرٹس گروپ میں 8ہزار 8امیدوار شریک ہوئے جس میں سے 2ہزار 223پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 27.63فیصد رہا بوائز میں کامیابی کا تناسب 31.96جبکہ طالبات میں کامیابی تناسب 38.46فیصد رہا بہاولپور سے بیورورپورٹ کیمطابق تعلیمی بورڈ بہاولپورکے زیر اہتمام منعقدہ امتحان انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری 2017ء کے نتائج کا اعلان کنٹرولر امتحانات طاہر حسین جعفری نے کیا اور آفیسران بورڈ کی میٹنگ میں بتایا کہ امتحان میں کل 12677 امیدوار شریک ہوئے۔ جبکہ 3753 امیدوار پاس ہوسکے۔اس طرح امتحانی نتیجہ 29.60 فیصد رہا۔ نتیجہ بورڈ کی ویب سائٹ www.bisebwp.edu.pk اور اینڈرائیڈ موبائل پر BISE BWP کے نام سے ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے بھی معلوم کیا جاسکتا ہے۔ اور بذریعہ SMS رزلٹ معلوم کرنے کیلئے امیدوار رو لنمبر 800298پر بھیجیں۔ ڈیرہ غازیخان سے سٹی رپورٹر کیمطابق .ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے انٹر میڈیٹ سپلیمنٹری امتحان 2017کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے. ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے بتایا کہ امتحان میں کل6308امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 2742کامیاب ہوئے . کامیابی کا تناسب 43.47فیصد رہا . شیخ امجد حسین نے بتایاکہ مذکورہ امتحان میں نقل کے دو کیس رجسٹرڈ ہوئے جو زیر سماعت ہیں . تمام امیدواروں کو ایک ہفتے کے اندر رزلٹ کارڈز کی ترسیل مکمل کر لی جائے گی . امیدوار 25مئی تک ری چیکنگ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں . انہوں نے کہاکہ سپلیمنٹری امتحان 2017میں کامیاب ہونے والے امیدوار دو سال کے دوران گیارہویں ، بارہویں ، دونوں پارٹ یا کسی ایک پارٹ یا کسی ایک یا زیادہ مضامین کا امتحان امپروومنٹ آف مارکس کیلئے دوبارہ دے سکتے ہیں اور ایسے امیدواروں کا رزلٹ زیادہ نمبر وں کے فارمولے کے تحت بنایا جائے گا. ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے مزید بتایا کہ 5مئی 2018سے شروع ہونے والے انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2018کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے تحت 19جنوری سے 19فروری تک سنگل فیس کے ساتھ آن لائن اور ہارڈ کاپی کی صور ت میں جمع کرائے جاسکیں گے .

انٹر امتحانات

مزید : ملتان صفحہ آخر