ڈیرہ غازیخان میں موٹر سائیکل ایمبولینس سروس کا آغاز14 جنوری سے ہوگا‘ عبدالعلیم شاہ

ڈیرہ غازیخان میں موٹر سائیکل ایمبولینس سروس کا آغاز14 جنوری سے ہوگا‘ ...

ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ،نمائندہ خصوصی)ضلع ڈیر ہ غازیخان میں موٹر سائیکل ایمبولینس سروس کا آغاز 14جنوری کو کیا جائے گا جس کیلئے ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان کو 50جدید موٹر سائیکل ایمبولینس فراہم کر دی گئی ہیں . ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی سید عبد العلیم شاہ نے موٹر سائیکل ایمبولینس کے شہر میں فلیگ مارچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا موٹر سائیکل ایمبولینس کا فلیگ (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

مارچ ریسکیو آفس سنٹرل اسٹیشن چوک چورہٹہ سے شرو ع ہو کر پیر قتال موڑ ،پتھر بازار سے کمیٹی گو لائی ،کلمہ چوک سے گھنٹہ گھر ،گھنٹہ گھر سے ہسپتال چوک ،ہسپتال چوک سے ڈاٹ والے پل سے واپس ریسکیو آفس چوک چورہٹہ اختتام پذیر ہوا اس موقع پر ممبر میونسپل کارپوریشن سید عمران شاہ ،یونین کونسلوں کے چیئر مین شاہد خان بغلانی ،ظفر طاہر مستوئی ،شبو بزدار ،طارق جسکانی ،ڈاکٹر حسین میاں و دیگر سٹاف بھی موجود تھا ایم پی اے سید عبدا لعلیم شاہ نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ریسکیو 1122کی استعدا د کار بڑھانے اور حادثات اور میڈیکل ایمرجنسی میں متاثرہ افراد کو بروقت طبی امداد دینے کیلئے ڈویژنل ہیڈکوارٹر پر پائلٹ پراجیکٹ کے تحت موٹر بائیک ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا ہے جس میں ریگولر ایمبولینس گاڑی کی طرح زندگی بچانے والی اور آتشزدگی پر قابو پانے کے تمام آلات نصب ہو ں گے . ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن موٹر بائیک ایمبولینس چلانے کے ساتھ ساتھ امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے گا جس کیلئے ریسکیو کا سٹاف پہلے ہی بھرتی کر لیاگیا ہے .ڈاکٹر ناطق حیات نے بتایا کہ ضلع ڈیرہ غازیخان کے ریسکیو سٹیشن چوک چورہٹہ ، گدائی ، فائر بریگیڈ ، ریسکیو سٹیشن کوٹ چھٹہ اور ریسکیو سٹیشن تونسہ میں موٹر بائیک ایمبولینس فراہم کرنے کے ساتھ ضلع کے اہم تعلیمی اداروں میں داخلے او رانخلاء کے وقت اہم مقامات پر موٹر بائیک ایمبولینس تعینات کی جائیں گی تاکہ خدانخواستہ کسی حادثہ میں فوری ریسپانس کیاجاسکے .

عبدالعلیم شاہ

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...