جنوبی پنجاب کی محرومیاں ختم کرنے کیلئے نیا صوبہ بنائینگے‘ یوسف رضا گیلانی

جنوبی پنجاب کی محرومیاں ختم کرنے کیلئے نیا صوبہ بنائینگے‘ یوسف رضا گیلانی

وہاڑی، لُڈن (بیورو رپورٹ، نمائندہ خصوصی، نمائندہ پاکستان، نامہ نگار) سابق وزیر اعظم پا کستان سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں حیران کن نتائج دیکرعوام کوسرپرائزدیگی،جوحکومت اپنے پورے دوراقتدارمیں پارلیمنٹ میں کورم پورانہیں (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

کرسکتی وہ حکومت کرنیکاحق بھی نہیں رکھتی۔پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کسان دوست پالیسیاں بنائیں موجودہ حکومت کسان دشمن پالیسیوں پرعمل پیراہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سابق ایم این اے و جنرل سیکرٹری جنو بی پنجا ب پی پی پی نتا شا دولتانہ ، صدر مخدوم احمدمحمودکے ہمراہ لڈن میں سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری عظیم خان دولتانہ (مرحوم) کی سالانہ چھٹی برسی کے موقع پرصحافیوں اور برسی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرایم این اے تہمینہ دولتانہ ، ضلعی چیئرمین پیر غلام محی الدین چشتی، ایم پی اے عرفان خان دولتانہ ، مرکزی صدر مشائخ کونسل خواجہ غلام قطب الدین ، ضلعی چیف آرگنا ئزر سید ذیشان رسول شاہ ، پیپلز پارٹی کے مرکزی و صوبائی عہدیداران و سابق ارکا ن قومی و صوبائی اسمبلی، حبیب اللہ شاکر، فرح خان ، خواجہ رضوان عالم،خواجہ پیرغلام قطب الدین،فرح خان،میاں زاہدممتازدولتانہ ، ملک نو شیر خان لنگڑیال ، یو سی چیئرمینز میاں شاہد خان دولتانہ ، مختار خان دولتانہ ، رانا خالد حسین ،اختر نو ا ز بھٹی، ملک امجد لنگڑیال ، صاحبزادہ میاں شاہد ،نوابزدہ افتخاراحمد ، راؤطارق محمود ، عیش بہادر ڈوگر، پیر مطیب چشتی ، سخی حسین شاہ ، البرٹ یومل، راؤ ساجد گوگی، اشفاق خان بلوچ، چودھری نذیر گجر ، شاہد کامران ، میاں محمد اکرم، محمد حسین لنگاہ ،ملک محمد علی لنگڑیال ،بابا یعقوب لنگاہ ، ڈاکٹر نسیم خان کھچی ودیگربھی موجودتھے سیدیوسف رضاگیلانی کاکہناتھاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آئین قانون کی پاسداری کرتے ہوئے ہرمحاذپرعوام کے مفادکی جنگ لڑی ہے مجھے خط نہ لکھنے کے سبب نااہل کردیا گیا مگر ہم نے کوئی واویلا نہیں کیا ہمیشہ اداروں اور عدالتوں کا احترام کیا حکومت کورم پورا نہیں کرسکتی تو مدت کیسے پوری کرے گی نواز شریف کو توہین عدالت کی سزا دیناعدالت کا کام ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کونہیں بلکہ جمہوریت کا ساتھ دے کر ملک کو مارشل لاء سے بچایا ہے سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء کو انصاف ملنا چاہئے ختم نبوت قومی مسئلہ ہے جسے ہرفورم پر اٹھایا گیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاسی زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی سپرائز دے گی پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر جنوبی پنجاب کی محرومیاں ختم کرنے کیلئے نیا صوبہ بنائے گی تمام پارٹیاں آئندہ الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے بیٹھ کرلائحہ عمل تیار کریں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کسان دوست پالیسیاں بنائی ہیں حکومت گنے کی سرکاری ریٹ پرعمل درآمدکرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے یہی وجہ ہے کہ کسان اپنی گناکی کھڑی فصل کوآگ لگانے پرمجبور ہوچکے ہیں حکومت اگرکسانوں سے مخلص ہے توگنا کے سرکاری ریٹ پرخریداری کویقینی بنائے۔ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورقیادت کی سیاست کا اپنا انداز ہے ضروری نہیں ہے کہ ہرسیاسی جماعت ان کیاندازسیاست سے متفق ہو۔ برسی میں معروف عالم دین خواجہ غلام فرید آف گڑھی شاہی ،سید ذیشان رسول شاہ ، قاری رب نوا ز اویسی ، وحید قمر ، اختر شیرانی ودیگر نے بھی خطاب کیااس موقع پرعوام کی بہت بڑی تعدادموجودتھی دریں اثناء سا بق وزیر اعظم سید یوسف گیلانی نے لڈن میں عظیم خاں دولتانہ کی برسی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وہاڑی کے سینئر صحافی نو ید اقبال قریشی جوکہ گزشتہ دنوں ٹریفک کے حادثہ میں جاں بحق ہوگئے تھے ان کوزبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے ایصال ثواب کیلئے دُعائے مغفرت بھی کی۔

گیلانی

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...