ریسکیو 1122 بستی ملوک کا افتتاح کرکے وعدہ پورا کر دیا‘ طاہر بشیر

ریسکیو 1122 بستی ملوک کا افتتاح کرکے وعدہ پورا کر دیا‘ طاہر بشیر

بستی ملوک(نمائندہ پاکستان)ریسکیو 1122کا افتتاح عوام سے الیکشن میں کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کر دیا یہ بات پاکستان مسلم ن کے ایم پی رانا طاہر شبیر نے بستی ملوک میں ریسکیو1122کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ان کا مزید کہنا تھا کہ بستی ملوک میرا گھر ہے اور حلقہ کی عوام کے دکھ درد میرے اپنے دکھ درد ہیں ان پر مراہم رکھنا میرا فرض ہے رانا طاہر شبیر نے کہا کہ مجھے اپنے قائد (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف پر فخر ہے جنہوں نے اپنے اقتدار میں ملک کو بجلی کے بحران ،دہشت گردی کی لعنت نجات دلوائی ۔میں آج پھر اپنے حلقہ کی عوام سے اپناایک اور وعدہ پوار کر رہاہوں مخالفین میری کردار کشی میں لگے ہوئے ہیں جبکہ عوام سب جانتی ہے کہ کون حلقہ کی ترقی کے لئے کام کررہاہے اور کون اس میں رکاوٹیں کھڑی کررہاہے ۔نالی سولنگ پر تو ہر کوئی سیاست کرتا ہے لیکن مجھے حلقہ کی عوام بتائے پچھلے پچاس سالوں میں بھی ان پانچ سالوں جتنا کام کیا کسی نے۔ حلقہ کی عوام کو نادرہ دفتر ،گرلزڈگری کالج اور اب ریسکیو1122کا تحفہ دیا جو کسی بھی ذات برادری سے ہٹ کر ہے ۔ان منصوبوں کاتمام لوگوں کو فائدہ پہنچے گا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ خالد مڑل،نذیر جٹ،اسلم قاسمی ،محمد راضوان،چوہدری عنایت،چوہدری غلام رسول مٹھو،ملک اللہ ڈتہ،ملک شوکت ،راؤ انورانجم،محمد اقبال،ادریس زرگرراؤ مقیم انجم ودیگر معزرین علاقہ بھی موجود تھے ۔

طاہر بشیر

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...