بلوچستان میں کرپشن شریف برادران کی چھتری تلے ہورہی ہے‘ رؤف ساسولی

بلوچستان میں کرپشن شریف برادران کی چھتری تلے ہورہی ہے‘ رؤف ساسولی

ملتان (سٹی رپورٹر)جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل و سینئر بلوچ رہنما رؤف خان ساسولی نے کہا ہے کہ انتخاب سے پہلے کرپٹ سیاستدانوں کا بلاامتیاز کڑا بے رحمانہ احتساب کیا جائے ورنہ انتخاب کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا کیونکہ وہ کرپشن و لوٹ مار کی کمائی سے فی کس ووٹ 50ہزار روپے میں بھی خریدیں تو ان کے لئے کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہو گا لیکن عام آدمی کے لئے اسمبلیوں میں جانے کا راستہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند ہو جائے گا جمہوریت نہ نواز شریف ، زرداری کی وجہ ہے نہ(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

عمران خان کانام ہے بلکہ جمہوریت کا حقیقی مقصد ہر شہری کے حقوق کا تحفظ حاصل ہے بلوچستان سمیت دیگر صوبوں میں ٹرنکوں میں نوٹ چھپانے والی چھوٹی مچھلیوں کو پکڑنے کے ساتھ بڑے مگر مچھوں کو پکڑنے کے لئے نیب ہاتھ ڈالے تو انہیں سونے کی دیگیں ملیں گی ایئر مارشل (ر ) اصغر خان ایک فرض شناس شخصیت تھے بلکہ وہ ایک بہترین زیرک سیاستدان بھی تھے ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی بھی پورا نہیں ہو سکے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان آمد پر مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا رؤف ساسولی نے مزید کہا کہ ملک میں اتنی کرپشن ہو چکی ہے کہ کرپٹ مافیا کی پاکستان کی سیاست پر اجارہ داری مسلط ہو گئی ہے اسی لئے ضروری ہے کہ چاروں صوبوں میں یکساں طور پر کرپٹ مافیا کے خلاف ایسا احتساب کیا جائے جو نظر بھی آئے اور کرپشن و لوٹ مار کے خلاف 22کروڑ عوام متحد ہو جائے کیونکہ کرپشن کی وجہ سے ہم بین الاقوامی سطح پر بدنام ہو رہے ہیں بلوچستان میں کرپشن شریف برادران کی چھتری تلے ہو رہی ہے لیکن انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں ہے اسی طرح پنجاب، سندھ ،کے پی کے میں بھی کرپشن کرنے والے ذمہ داروں کا الیکشن سے پہلے احتساب کیا جائے ۔

رؤف ساسولی

مزید : ملتان صفحہ آخر