نجی ایئر لائن سلام 9 فروری سے مسقط کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز کریگی
ملتان(نیوز رپورٹر) انٹرنیشنل ایئر پورٹ ملتان سے عمان کی نجی ایئر لائن سلام ایئر 9 فروری سے مسقط کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز کررہی ہے ہفتہ وار تین پروازیں سوموار بدھ اور جمعہ (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )
کے روز عمان میں برسر روزگار پاکستانی ملتان سے براہ راست مسقط جا سکیں گے قبل ازیں ملتان سے مسقط جانیوالے مسافروں کو براستہ دبئی، ابوظہبی اور شارجہ سے مسقط جانا پڑتا تھا ذرائع کیمطابق تقریباً ایک سال سے سلام ایئر کی جانب سے سول ایوی ایشن حکام کو واجبات کی ادائیگی کی جا چکی تھی اور ملتان سٹیشن نے کلیئرنس بھی دیدی تھی لیکن سیکرٹری سول ایشن کی عدم توجہی کے باعث پروازیں تاخیر کا شکار ہورہی تھیں جبکہ اس دوران 24 مئی کو گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کی ہدایت پر سلام ایئر ملتان سے مسقط کیلئے براہ راست پرواز بھی روانہ کی گئی تاہم اب سیکرٹری سول ایوی ایشن نے ملتان ایئر پورٹ سے مسقط کیلئے براہ راست پروازوں کی منظوری دیدی ہے 9 فروری 2018 سے سلام ایئر کی دوسری پرواز ملتان سے مسقط پہنچے گی۔
سلام ایئر لائن