چکوال ضمنی الیکشن میں کامیابی نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کا ثمر ہے‘ شہناز سلیم

چکوال ضمنی الیکشن میں کامیابی نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کا ثمر ہے‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)چکوال ضمنی الیکشن میں سونامی عوامی سمند ر میں بہہ گیا ۔مسلم لیگ ن کے اُمیدوار کی 30ہزار ووٹوں کی برتری (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )
سے کامیابی میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر عوا م کا بھرپور اعتماد ہے ۔ضمنی الیکشن میں نوازلیگ کی بھاری اکثریت سے کامیابی ملکی ترقی کے سفر اور میاں محمد نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کا ثمر ہے ۔2018ء کے الیکشن میں انتشار اور الزام تراشی کا سونامی عوامی عدالت سے نااہل ہوجائیگا۔عوامی عدالت نے میاں محمد نواز شریف کو اہل کردیا ۔ان خیالا ت کا اظہار ممبر قومی اسمبلی مسز شہناز سلیم ملک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست عوام کی عملی خدمت اور ملکی ترقی کا سفر ہے ۔عدالت نے ایک اقامہ پر میاں محمد نواز شریف کو نااہل کیا۔لیکن عوام کی عدالت نے انہیں اہل قراردینے کا فیصلہ دیا۔چکوال کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی بھاری اکثریت سے کامیابی پرممبر قومی اسمبلی مسز شہناز سلیم ملک نے پارٹی کارکنوں کو مٹھائی کھلائی اور پارٹی کارکنوں کو کامیابی کی مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ چکوال ضمنی الیکشن میں عمران خان کاسونامی عوامی سمندر میں غرق ہوگیا۔مسلم لیگ ن کے اُمیدوار کی 30ہزارووٹوں کی برتری سے کامیابی پر الزام تراشی جھوٹ کی سیاست کرنے والے شرم سے منہ چھپائے بیٹھے ہیں انہوں نے کہا کہ 2018ء کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے اپنے اقتدا رکے تسلسل کو برقرار رکھے گی۔
شہناز سلیم