عوامی فلاحی منصوبوں پر کام بڑی تیزی سے جاری ہے:ملک عبدالغفار ڈوگر

عوامی فلاحی منصوبوں پر کام بڑی تیزی سے جاری ہے:ملک عبدالغفار ڈوگر

مخدوم رشید (نامہ نگار) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی ملک عبدالغفار ڈوگر نے کہا کہ مخدوم رشید سمیت پورے حلقہ میں عوامی (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

فلاحی منصوبوں پر کام بڑی تیزی سے جاری ہے ، کام مجوزہ معیار کے مطابق کرانے کے لئے مانیٹرنگ کمیٹی بنائی گئی ہے ، جوروزانہ کی بنیاد ہونے والے کام جائزہ لیکر رپورٹ کرتی ہے ، وہ مخدوم رشید میں عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے ، انہوں نے مزید کہا کہ معیاری ترقیاتی کام مسلم لیگ ن کا طرہ امتیاز ہے ، اس میں کسی بھی قسم کی کرپشن ناقابل برداشت ہے ، عوام کو بھی حق حاصل ہے جہاں کوتاہی دیکھیں نشاندہی کریں ، جس پر بروقت کاروائی کرکے کوتاہی دور کی جائے گی ۔

عبدالغفار ڈوگر

مزید : ملتان صفحہ آخر