گنے کے کاشتکاروں کے حق کیلئے پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع

گنے کے کاشتکاروں کے حق کیلئے پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع

بہاولپور( بیورورپورٹ)جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈرپنجاب اسمبلی ڈاکٹر وسیم اختر نے پنجاب اسمبلی میں گنے کے کاشتکاروں کے حق کیلئے تحریک التوء جمع کروا دی،جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ حکومت اور انتظامیہ شوگر مِل مالکان کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں حکومتی دعوؤں اور اعلانات کے باوجود شوگر مِل مالکان کاشتکاروں کو بغیر وزن,ریٹ بتائے اور بغیر رسی دیے گنا وصول کررہے (بقیہ نمبر30صفحہ7پر )

ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شوگر مِل مافیا طاقتور ترین مافیا بن چکا ہے حکومت فوری طور پر سنگین صورت حال کا نوٹس لے اورہنگامی بنیادوں پر گنے کی فصل 180 روپے من کے حساب سے خرید کروانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں تاکہ غریب کسان باعزت طریقے سے اپنا حق حاصل کرسکے۔

تحریک التواء

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...