میپکو کا نادہندگان کے کنکشن منقطع کرنے کی ’’سپیڈ‘‘ تیز کرنے کا حکم

میپکو کا نادہندگان کے کنکشن منقطع کرنے کی ’’سپیڈ‘‘ تیز کرنے کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر) میپکو انتظامیہ نے نادہند گان کے کنکشن منقطع کرنے کی ’’سپیڈ‘‘ تیز کرنے کا حکم دے دیا۔سب ڈویژنوں کوروزانہ کی بنیاد پر کمرشل ڈائریکٹوریٹ کو رپورٹ کرنے کی (بقیہ نمبر31صفحہ7پر )

ہدایت جاری کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ ملتان الیکٹرک پاور کمپنی انتظامیہ نے تمام سب ڈویژنل افسروں کو نادہندگان کیخلاف مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دو ماہ تک بل ادا نہ کرنے والے صارفین کے کنکشن منقطع کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر کمرشل ڈائریکٹوریٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 31 دسمبر 2017ء تک بلوں کی ادائیگی نہ کرنے والے ریگولر صارفین کی ادائیگیاں چیک کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ ایک میٹر کے بل کی ادائیگی نہ ہونے پر دوسرے میٹر اتارنے کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔

سپیڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر