پی ٹی سی ایل نے ڈیجیٹل سروسز میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

پی ٹی سی ایل نے ڈیجیٹل سروسز میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

ملتان (خصوصی رپورٹر)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشنز کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے انفراسٹرکچر- ایز-اے- سروس کے- پی ٹی سی ایل سمارٹ کلاوئڈ کے لیے پیمنٹ کارڈ انڈسٹری ڈیٹا سیکیورٹی سٹینڈرڈ(PCIDSS) ورژن3.2 حاصل کر کے ڈیجیٹل سروسز میں ایک اور سنگ(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

میل عبورکر لیا۔ پی ٹی سی ایل اسمارٹ کلاؤڈ کے لئے PCIDSS سرٹیفیکیشن کا حصول ایک تاریخی کامیابی ہے ، جو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہر ممکن سیکورٹی کو یقینی بناتا ہے۔آج کے دور میں، جہاں تمام اداروں کے لئے ڈیٹا سیکورٹی اہم ضرورت ہے، پاکستان کا سب سے پہلا SDN انیبلڈکلاؤڈ اب ملک کا سب سے زیادہ محفوظ انٹرپرائز گریڈ کلاؤڈ ہے ۔اس تصدیقی سند کے بعد پی ٹی سی ایل اپنےIaaS ڈیٹا کی کاروباری حساس معلومات کی حفاظت کو یقینی بناتا ہے جو کہ ہمارے کاروباری صارفین کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔پی ٹی سی ایلIaaS کلاؤڈدو لوکلی ہوسٹڈTier-3 سرٹیفایڈڈیٹا سنٹرز پر کام کرتا ہے جو کہ بذات خود ہر حد تک سیکورٹی کی ضمانت دیتا ہے۔ پی ٹی سی ایل کلاؤڈ سروسز نے یہ تصدیقی سرٹیفکیٹ رِسک ایسو سی ایٹس یورپ لمیٹڈ کی کڑی جانچ پڑتال کے بعد حاصل کیا،جس کے نتیجے میں ہماری کلاوڈ سروسز تما م بین الاقوامی سیکورٹی سٹینڈرڈز کے مطابق پائی گئیں۔پی سی آئی سیکورٹی اسٹینڈرز کونسل ایک عالمی ادارہ ہے جو کہ پیمنٹ اکاؤنٹ سیکورٹی سے متعلق معیار کو بہتر بنانے اورمعاونت کرنے کے لیے بنایا گیاہے۔ یہ کونسل پیمنٹ کارڈ انڈسٹری ڈیٹا سیکیورٹی سٹینڈرڈ(PCIDSS) کو درست طور پر چلانے، ترقی دینے اورفروغ دینے کا ذمہ دار ہے ۔ کونسل کے بانی اراکین، امریکن ایکسپریس، ماسٹرکارڈ، ویزا ان کارپوریٹ وغیرہ نے بھی ان کے ڈیٹا بیس سیکورٹی پروگراموں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور تکنیکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پیمنٹ کارڈ انڈسٹری ڈیٹا سیکیورٹی سٹینڈرڈ(PCIDSS) کو اپنا حصہ بنانے پر اتفاق کیا ہے۔اس موقع پر پی ٹی سی ایل کے چیف ڈیجیٹل سروسز آفیسر، عادل رشید نے کہا،’’کاروباری کمپنیوں جیسے صارفین کو خدمات فراہم کرتے ہوئے، جہاں صارفین کو سیکیورٹی کا اہم خدشہ ہوتا ہے، پی ٹی سی ایل کےIaaS سرٹیفائیڈپلیٹ فارم نے صارفین کو ہرممکنہ سروس سلوشن کی فراہمی کی گارنٹی دی ہے۔ہمارے کاروباری صارفین اسمارٹ کلاؤڈ سروسز کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو اپنا کر اپنے اداروں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری لا سکیں گیں ۔یہ سرٹیفیکشن پی ٹی سی ایل کلاوئڈ سلوشن کو ہر ممکن حد تک بااعتماد اور محفوظ بنانے کی طرف اہم قدم ہے۔‘‘پی ٹی سی ایل نے جون 2016 میں سمارٹ کلاؤڈ کا آغاز کیا اور اس مختصرعرصہ میں ہی صارفین کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔اداروں کی ضرورت کے تحت دیے گئے حل یعنی ورچوئل ڈیٹا سینٹرز (Virtual Data Centers)، ورچوئل پرائیوٹ سرورز (Virtual Private Servers) اور کاروباری تسلسل (Business Continuity ) کو بھی سروس کے طور پر متعارف کروایا۔پی ٹی سی ایل اسمارٹ کلاوڈ اداروں کے کاروباری طور طریقوں کویکسرتبدیل کرتاہے اور انھیں زیادہ سے زیادہ ترقی حاصل کرنے میں مدد دے رہاہے.

پی ٹی سی ایل

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...