گیس کی بندش نے شہری تڑپا دیئے بجلی کی زیرو لوڈ شیڈنگ کا اعلان مذاق

گیس کی بندش نے شہری تڑپا دیئے بجلی کی زیرو لوڈ شیڈنگ کا اعلان مذاق

ملتان (سٹاف رپورٹر )لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرنے والوں نے بجلی بند کرنے کے لئے مختلف جواز بنانے شروع کردئیے ہیں۔ فیڈرز پر لائن لاسز کی شرح ظاہر کرکے دو سے چار گھنٹے کی عمومی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ بجلی چوری کی زائد شرح کو جواز بنا کر 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ بھی کی جارہی ہے۔ وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے یکم دسمبر 2017ء سے ملک میں زیرو لوڈشیڈنگ کاجھوٹا اعلان کیا تھا مگر اس پر عمل نہ کیا اور ان کا اعلان تازیانے (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

بن کر پریشان حال صارفین کے کانوں میں بج رہا ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ موسم سرما میں بجلی کا استعمال کم ہو نے پر لوڈشیڈنگ کا سارا دباؤ شام کے اوقات پر ڈال دیا گیا ہے۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ساڑھے پانچ بجے شام سے ساڑھے گیارہ بجے رات تک 2 سے 3 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔دوسری جانب سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ نے صارفین کو اذیت میں مبتلا کیا ہوا ہے ۔ملتان اور گردونواح کے بیشتر علاقوں میں سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ کبھی گیس آتی بھی ہے تو پریشر نہ ہونے کے برابر ہو تا ہے ۔نرخوں میں مسلسل اضافے کے بعد ایل پی جی بھی صارفین کی پہنچ سے دور ہو گئی ہے ۔غریب خواتین لکڑی استعمال کرنے پر مجبور ہیں ۔ صبح اکثر طلبا وطالبات ‘سرکاری ملازمین اور کاروباری افراد ناشتہ کئے بغیر جانے پر مجبور ہوتے ہیں ۔صارفین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے حکومت کی ناکامی قرار دیا ہے ۔

بجلی گیس

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...