صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ‘آپریشن تیز کرنے کے احکامات

صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ‘آپریشن تیز کرنے کے احکامات

ہیڈپنجند( نامہ نگار) آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، سی سی پی او، آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو درسگاہوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، آئی جی پنجاب کی طرف سے جاری کردہ مراسلہ میں ہدایات دی گئی ہیں کہ مزاروں، عبادت گاہوں سمیت تعلیمی اداروں دیگر حساس مقامات کی سکیورٹی کے لئے سخت انتظامات کئے جائیں نیز سرچ، سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس ہیڈ آپریشنز میں بھی تیزی لائی جائے، دریں اثنا (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

آئی جی پنجاب کی طرف سے جاری کردہ مراسلے اور ڈی پی او بہاول پور کیپٹن(ر) مستنصر فیروز کی موصولہ ہدایات کی روشنی میں ڈی ایس پی سرکل احمد پور شرقیہ شبیر احمد وڑائچ نے ایس ایچ او تھانہ اوچ شریف کی چوہدری اظہر جاوید کی معیت میں ہیڈپنجند، کوٹ خلیفہ، اوچ بخاری، اوچ گیلانی، اوچ موغلہ اور دیگر علاقوں کا دورہ کر کے تعلیمی اداروں ، مزارات ،عبادت گاہوں اور دیگر سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

سکیورٹی

مزید : ملتان صفحہ آخر