عبدالحکیم میں زوردار دھماکوں سے در ودیوار لرز اٹھے‘ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے
عبدالحکیم(سٹی رپورٹر،نمائندہ پاکستان)عبدالحکیم میں سہ پہر اچانک دو زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس سے درودیوار لرز اٹھے ،لوگ کلمہ طیبہ کا وردکرتے ہوئے دکانوں و گھروں سے باہر نکل کھڑے ہوئے،دھماکے کی شدت (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
سے خوف و ہراس میں مبتلا شہری معلومات کے حصول کے لئے میڈیا کے نمائندوں و دیگر اداروں کوشہریوں کی کالوں کا تانتا بندھا رہا ،بعدازاں ذرائع سے معلوم ہوا کہ مذکورہ دھماکہ فضا میں ایئر بیرئیر (فضامیں موجودہوا کا حصار)کو توڑنے کیلئے جنگی جہاز کا تھا۔
دھماکے