عرس حضرت شاہ رکن عالم‘ لاری اڈا ، ریلوے سٹیشن سے خصوصی بسیں چلانے کا فیصلہ
ملتان (سٹی رپورٹر)برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن الدین عالم ملتانی کے سالانہ تین روزہ عرس کے انتظامات کے سلسلے میں مختلف محکموں کے اآفیسرا ن کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چھٹہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں محکمہ اوقاف ، وزارت مذہبی امور ڈائریکٹوریٹ آف ملتان ، واسا، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ ، میپکو ، میونسپل کارپو ریشن ، ریلوے ، سول ڈیفنس ، پی ایچ اے ، پولیس ، ٹریفک (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
وارڈن ، محکمہ صحت ، پی ٹی وی ، ریڈیو پاکستان ، تعلقات عامہ ، محکمہ تعلیم ، محکمہ ٹرانسپورٹ،ایم ڈی اے ، ریسکیو 1122سمیت دیگر محکموں کے افراد نے شرکت کی جن میں ڈائریکٹر حج ریحان عباس کھوکھر، زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف ملتان ضیاء المصطفی، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سردار نصیر ، ڈائریکٹر پی ایچ اے چوہدری نصیر احمد ،ڈائریکٹر انجےئرنگ واسا مشتاق احمد خان ، ڈاکٹر صدیق خان قادری ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل زاہد اکرام ، اے سی سٹی مبشر رحمان ، تحصیل دار امتیاز وڑائچ، ایس ایس پی آپریشن سیف اللہ خان خٹک ، قائم مقام ایم دی ویسٹ منیجمنٹ انوار الحق سمیت دیگر نے شرکت اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان ناد چھٹہ نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ 22جنوری سے شروع ہونے والے برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشوا حضر ت شاہ رکن الدین عالم کے سالانہ عرس کے سلسلے میں انتظامات 21جنوری سے قبل مکمل کئے جائیں جبکہ سیکورٹی کے انتظامات سخت سے سخت کئے جائیں اس سلسلے میں ڈی سی ملتان نے خصوصی ہدایت کی ہے کہ دربار حضرت شا ہ رکن عالم کے احاطہ اور زائرین کی رہائش کے لئے خالی کئے گئے سکولوں اور کالجوں میں انفلوائنزہ اور ڈینگی کے بچاؤں کے سپرے کرائے جائیں اور ان بیماریوں سے بچاؤں کی تدابیر بتانے کے لئے کیمپ بھی لگائیں جائیں اورعرس کی تقریب میں شرکت کرنے والے و ڈیوٹیاں سر انجام دینے والے افراد ماسک کا استعما ل کریں زائرین کی سہولت کے لئے لاری اڈہ اور ریلوے اسٹیشن سے قلعہ کہنہ قاسم باغ تک خصوصی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے
عرس شاہ رکن عالم