26 سالہ طالب علم کی گھر میں پھندے سے جھولتی نعش برآمد

26 سالہ طالب علم کی گھر میں پھندے سے جھولتی نعش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر)تھانہ بی زیڈ کے علاقہ الحباب کالونی میں 26سالہ صدیق شریف جو بہاالدین زکریا یونیورسٹی سے ماسٹرز ان پبلک ایڈمنسٹریشن کی تعلیم حاصل کررہا تھا کی لاش ملی ہے۔،تھانہ بی زیڈ پولیس ایس ایچ او طاہر اعجاز اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی اور کرائم سین یونٹ کی ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کئے،پولیس کے مطابق اس مبینہ خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی، پولیس کی جانب (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
صدیق شریف کے دوستوں سے پوچھ گچھ کی گئی جس کے دوران اسکے ایک دوست عمر نے بتایا کہ متوفی صدیق شریف ہیوی بائیک چلانے کا شوقین تھا کچھ عرصہ قبل ہی اس نے خریدی تھی، رات وہ ساتھ تھے صدیق خوش تھا کوئی پریشانی نہیں تھی،اہل خانہ کے مطابق صدیق کا ایک بھائی سعودی عرب میں مقیم ہے گھر میں کوئی پریشانی یا لڑائی بھی نہیں ہوئی، صبح صدیق کو ناشتے کیلئے جگانے جانے والی بہن نے اسکی پھنکے سے لٹکی نعش دیکھ کر شور مچایاجس کے بعد اس کی اطلاع پولیس کو دی گئی،پولیس نے لاش قبضہ میں لے کرنشتر ہسپتال پوسٹمارٹم کیلئے رکھوا دی ہے۔