لیاقت پور‘ لیڈی ڈاکٹر دوران آپریشن مریضہ کے پیٹ میں تولیہ بھول گئی

لیاقت پور‘ لیڈی ڈاکٹر دوران آپریشن مریضہ کے پیٹ میں تولیہ بھول گئی

لیاقت پور(تحصیل رپورٹر) کچی منڈی لیاقت پور کی رہائشی خاتون بشریٰ بی بی زچگی کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال آئی تو لیڈی ڈاکٹر نے اسے آپریشن کروانے کا کہا۔آپریشن کے دوران مبینہ غفلت کی وجہ سے مریضہ کے پیٹ میں تولیہ رہ گیا۔مریضہ کو کچھ عرصہ بعد پیٹ میں درد کی شکایات ہو گئیں۔اس پرمریضہ نے بہالپور میں مختلف ڈاکٹروں سے چیک اپ کروایا اور الٹراساؤنڈ اور سٹی سکین (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

کرانے کے بعد پتا چلا کے مریضہ کے پیٹ میں آپریشن کے دوران تولیہ رہ گیا تھامریضہ کے لواحقین نے ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے غفلت میں مرتکب لیڈی ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا تو مبینہ طور پر ایم ایس نے مریضہ خاتو ن کے لواحقین کو ڈرا دھمکا کر خاموش کروا دیا۔شہریوں نے غفلت میں مرتکب لیڈی ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔

تولیہ

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...