جلال پور کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ‘ 2 ڈکیت ہلاک


ملتان،جلال پور پیروالہ(کرائم رپورٹر،نامہ نگار) جلال پور کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ ریکارڈ یافتہ دو ڈاکو ہلاک 4فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ سے پیوستہ شب تھانہ صدر جلال پور کے علاقے میں 5کس مسلح اشخاص بسواری 2موٹرسائیکل 125اڈابمب موڑ سے بجانب جہان پور روڈ کی طرف آئے ۔جنھیں ناکہ پر پولیس نے روکا ، ملزمان نے رکنے کی بجائے موٹرسائیکل ہوانی (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
امین روڈ کی طرف بھگا لیئے پولیس نے مشکوک جان کر انکا پیچھا کیا، جو جانوں والی موڑ کے قریب پہنچ کر پولیس پر فائرنگ کر دی. پولیس کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی ، جس کے نتیجے میں دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے، انکے ساتھ انکا اپنا اپنا اسلحہ دو عدد رپیٹر 12بور پڑے تھے ، جبکہ باقی 4ملزمان رات کی تاریخی کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، ایک ملزم کی جیب سے شناختی کارڈ جس پر محمد اسلم ولد محمد یوسف سکنہ منچن آباد ضلع بہاولنگر جبکہ دوسرے کی شناخت اعجاز عرف عجا ولد مرید حسین سکنہ موضع جھامبو کے نام سے ہوئی، ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضہ سے ایک موٹرسائیکل 125، دو عدد رپیٹر، 700 روپے اور شناختی کارڈ برآمد ہوئے۔ہلاک ملزم محمد اسلم ڈکیتی رابری، اقدام قتل اور پولیس مقابلے سمیت 5 سے زائد مقدمات جبکہ اعجاز عرف عجا ڈکیتی رابری، اقدام قتل اور پولیس مقابلے سمیت 8 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے.فرار ملزمان کے خلاف تھانہ صدر جلال پور میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...