چیئرمین نیب نے ملک بھر کے ریجنل ڈائریکٹوریٹس پر کھلی کچہریوں کے انعقاد کے احکامات دیدیئے
ملتان(نمائندہ خصوصی) چیئرمین نیب جسٹس (ر ) جاوید اقبال نے ملک بھر کے ریجنل ڈائریکٹوریٹس پر کھلی کچہریوں کے انعقاد کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اس سلسلہ میں ڈی جی نیب (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
ملتان سمیت تمام ریجنل ڈائریکٹوریٹس کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ وہ ہر ماہ کی آخری جمعرات کو اپنے دفاتر میں عوامی شکایات سنیں ، ان شکایات پر فوری طور پر فیصلہ کیا جائے چیئرمین نیب کی جانب سے کھلی کچہریوں کے ٹائم کا شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے جس کیمطابق ہر ماہ کی آخری جمعرات کو 2 سے 3 بجے تک ڈائریکٹر جنرل سائلین کی شکایات سنیں گے۔
کھلی کچہری