جونیئر سے سینئر کلرک کا محکمانہ امتحان ،15میپکو ملازمین کامیاب،نتائج جاری

جونیئر سے سینئر کلرک کا محکمانہ امتحان ،15میپکو ملازمین کامیاب،نتائج جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)ریجنل ٹریننگ سنٹر نے جونےئر کلرک سے سینئر کلرک کے عہدے پر ترقی کے محکمانہ ترقی امتحان کے نتائج جاری کردئیے ہیں (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

جس میں کل15ملازمین نے کامیابی حاصل کی ہے ۔کامیاب ہونے والے ملازمین میں ارم سمرین، محمد نفیس، واجد علی، محمد علیم اسلم (میپکوہیڈکوارٹر ملتان )، محمد عمران (ریجنل ٹریننگ سنٹر میپکو)، محمد یاسین (ملتان )، محمد عدیل عباس (ڈیرہ غازی خان)، منور حسین ( رحیم یار خان )، محمد ساجد (ملتان )، مدثر نذیر خان ( بہاولپور)، اذکار حسین (ملتان )، محمد اجمل(میٹریل مینجمنٹ ملتان )، زوار حسین ( بہاولپور)، طارق سہیل (وہاڑی) اور محمد عمران (این ٹی ڈی سی این جی پی ایس ) شامل ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر