پاورڈیثرن کی نااہلی‘ بجلی بلوں سے ٹی وی فیس خاتمے کا فیصلہ نہ ہوسکا

پاورڈیثرن کی نااہلی‘ بجلی بلوں سے ٹی وی فیس خاتمے کا فیصلہ نہ ہوسکا

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزارت توانائی پاور ڈویژن کی نااہلی‘ بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کے بارے میں تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کرسکی۔ وفاقی وزیر توانائی نے گزشتہ ماہ بجلی بلوں میں شامل پی ٹی وی فیس ختم کرنے کی یقین دہائی کروائی تھی۔ ان کی توجہ گھریلو صارفین سے 35 روپے (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

ماہانہ جبکہ کمرشل صارفین سے 50 روپے ماہانہ وصولی کی جانب دلوائی گئی تھی۔ وفاقی وزیر کے نوٹس میں یہ بھی لایا گیا تھا کہ لاکھوں صارفین پی ٹی وی استعمال نہیں کرتے ۔ اس کے باوجود پی ٹی وی فیس بجلی بلوں میں وصول کی جارہی ہے۔ بجلی کی ہرتقسیم کار کمپنی میں ہزاروں ایسے صارفین ہیں جو مسجد، مدرسہ اور چیریٹی ادارے چلا رہے ہیں۔ لیکن ٹیلی ویژن استعمال نہیں کرتے۔ ان سے بھی ٹی وی فیس وصول کی جارہی ہے۔ وفاقی وزیر نے ایسے کنکشنز پر بالخصوص ٹی وی فیس ختم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

ٹی وی فیس

مزید : ملتان صفحہ آخر