زکریا یونیورسٹی ، افسران و ملازمین کی ہڑتال کامیاب‘ ڈاکٹر مطاہر رجسٹرار کے عہدے سے مستعفی

زکریا یونیورسٹی ، افسران و ملازمین کی ہڑتال کامیاب‘ ڈاکٹر مطاہر رجسٹرار کے ...

ملتان (جنرل رپورٹر)زکریا یونیورسٹی کے ملازمین اورافسروں کی ہڑتال کامیاب، ڈاکٹر مطاہر اقبال مستعفیٰ، ڈاکٹر عمر چودھری نئے رجسٹرار ہوں گے تفصیل کے مطابق بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ایمپلائز ویلفئیر ایسوسی ایشن کی کال پر ملازمین تین دن سے احتجاج کررہے تھے ان کا کہنا تھا کہ رجسٹرار ڈاکٹر مطاہر ان کے مطالبات میں رکاوٹ ہیں اس ان کو ہٹایا جائے اس جدوجہد میں آفیسر ایسوسی ایشن بھی شامل ہوگئی اور گزشتہ روز ملازمین کے ساتھ ملکر مکمل ہڑتال کی، بڑھتے ہوئے احتجاج کو دیکھتے ہوئے (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

پروفیسر ڈاکٹر مطاہر اقبال نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جس کو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے فوری طور پر منظورکرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر عمر چودھری کو رجسٹرار تعینات کردیا جبکہ وہ کنٹرولر امتحانات کے فرائض بھی سر انجام دیتے رہیں گے، یہ اطلاع ملنے پر ملازمین وائس چانسلر کے حق میں نعرے بازی شروع کردی اس موقع پر صدر ایسوسی ایشن ملک صفدر نے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا اور ملازمین کو انکے اتحاد کی طاقت سے ملنے والی کامیابی پر مبارکباد دی۔انہو ں نے احتجاج میں خصوصی شرکت کرنے والے اپوزیشن لیڈرز صوفی نیاز لودھی اور حر غوری اور آفیسر ایسوسی ایشن کے صدر ملک ررفیق کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ان کے بغیر یہ کامیابی ممکب نہیں تھی بعدازں یونین رہنماوں نے نئے رجسٹرار ٖڈاکٹر عمر چودھر ی سے ملاقات کی جس انہوں نے ملازمین کو یقین دہانی کروائی کہ ملازمین کے تمام زیرالتواء مسائل کو حل کرنا, بشمول ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کرنا انکی اولین ترجیح ہوں گے.علاوہ ازیں آفیسر ایسوسی ایشن کے صدر ملک رفیق اور ایسوسی ایشن کے ایک وفد ملک صفدر, چوہدری قمر سعید, ملک آصف, رانا مدثر مشتاق وغیرہ کی وائس چانسلر سے ملاقات کی اور اس اقدام کا شکریہ ادا کیا۔

ہڑتال کامیاب

مزید : ملتان صفحہ آخر