ڈکیتی ، چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں مالیتی سامان سے محروم
ملتان (کرائم رپورٹر)ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے تفصیل کے مطابق مظفرآباد پولیس کے علاقے میں طیب سے 20 ہزار روپے چھین لئے گئے اسماعیل آباد کے رہائشی احسن خالق نے مظفرآباد پولیس کو درخواست دی کہ نامعلوم (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
افراد نے اس کے گھر سے موبائل فون چوری کر لیا ہے مظفرآباد پولیس کے علاقے میں رب نواز کے مچھلی فارم سے دو لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کی مچھلی، کینٹ پولیس کے علاقے سے کا شف، ظفر اقبال اور محمد ثاقب کے موٹرسائیکل، کوتوالی پولیس کے علاقے میں مظہر کی کار سے پانچ موبائل فون، شاہ رکن عالم کالونی میں نعیم کے بھانے سے 47 ہزار روپے مالیت کے بکرے اور بستی ملوک پولیس کے علاقے میں امجد کے گھر سے ساڑھے سات لاکھ روپے مالیت کا سامان اور زیورات چوری کر لئے گئے۔
چوری ڈکیتی