مقامی ریلوے ملازمین نے کوارٹر الاٹ کراکے آگے کرایہ پر دیدیئے
ملتان (سٹی رپورٹر) محکمہ ریلوے ملتان ڈویژن میں موجود ریلوے کوارٹروں کو ریلوے ملازمین نے پرائیویٹ افراد کو کرایہ پر دے دےئے گئے ہیں جس کے عوض ریلوے ملازمین 4ہزار روپے سے 10ہزار روپے کرایہ وصول کیا جا رہاہے جبکہ ریلوے کوارٹر کرایہ پر دینے کے لئے دس ہزار روپے سے بیس ہزار روپے ایڈوانس کے طور پر وصول کئے گئے ہیں بتایا جاتا ہے کہ ملتان ڈویژن میں محکمہ ریلوے (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
کے سینکڑوں کی تعداد میں کوارٹر بنائے گئے ہیں جو کہ دور دراز کے علاقوں نے ملتان آکر ریلوے میں ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کی سہولت کے لئے بنائے گئے تھے تاکہ دوسرے شہر آکر ڈیوٹی کرنے والے ملازمن کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے لیکن مقامی اور نزدیکی علاقوں کے رہائشی ریلوے ملازمین نے دیگر ملازمین کا استحقاق مجروح کرتے ہوئے ریلوے کوارٹر الاٹ کرواکے پرائیویٹ افراد کو کرایہ پر دے دےئے ہیں بتایا جاتا ہے کہ ریلوے ملازمین نے جن افراد کو ریلوے کوارٹر کرایہ پر دےئے ہیں انہوں نے ریلوے کوارٹروں میں گودام بنا لئے ہیں یا پھر ریلوے کوارٹروں میں مہمان خانہ بناکر محفلیں منعقد کرانا شروع کر دی ہیں جس کی وجہ سے ریلوے کوارٹروں میں فیملی کے ساتھ رہنے والے ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ دوسری جانب دور دراز علاقوں سے ملتان آکر ریلوے میں ڈیوٹی کرنے والے ملازمین بھاری کرایہ ادا کرکے پرائیویٹ کالونیوں مین رہنے پر مجبور ہیں بتایا جاتاہے کہ میرت لسٹ پر آنے کے باوجود ریلوے کوارٹر نہ ملنے والے ملازمین کی جانب سے اعلی ریلوے ملازمین کی جانے والی شکایت کے باوجود کسی کے خلاف بھی کوئی کاروائی عمل میں نہیں آئی ہے اس سلسلے میں جب ڈویژنل انجینئرریلوے عابد رزق نے کہاہے کہ ہمیں کچھ عرصہ قبل شکایت وصول ہوئی تھی کی ریلوے ملازمین نے کوارٹر اپنے ناموں سے الاٹ کرواکے دیگر پرائیویٹ افراد کو کرایہ پر دے رکھے ہیں اس حوالے سے ہم نے بہاولنگر، بہاولپور ، ڈیرہ غازی خان ، لودھراں ، سمیت مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے ریلوے کوارٹر ز پرائیویٹ افراد سے خالی کروالئے ہیں اب جلد ہی ملتان میں بھی آپریشن کرکے ریلوے کوارٹروں کو پرائیویٹ افراد سے خالی کروا کے مستحق ملازمین کو الاٹ کئے دےئے جائیں گے۔