نامعلوم عوت مسجد کے باہر نومولود بچی کو چھوڑ کر فرار ‘ بچی ایدھی کے حوالے

نامعلوم عوت مسجد کے باہر نومولود بچی کو چھوڑ کر فرار ‘ بچی ایدھی کے حوالے

ملتان(کرائم رپورٹر)تھانہ گلگشت کے علاقے میں واقع مسجد شہنشاہ مدینہ (بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

کے باہر نامعلوم عورت نومولود بچی کو چھوڑ کر فرار ہو گئی، پولیس نے ایدھی کے حوالے کر دی ہے، تفصیل کے مطابق نامعلوم عورت رات گئے نومولود بچی کو گرم کپڑوں میں لپیٹ کر مسجد کے باہر چھوڑ گئی جیسے محلے والون نے دیکھ کر اٹھا لیا اہل محلہ اور امام مسجد نے چھوٹی بچی کو گود لینا چاہا جس پر چار لوگوں میں لڑائی ہو گئی تاہم پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بچی کو ایدھی کے حوالے کر دیا گیا ہے پولیس تھانہ گلگشت نے رپٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

نومولود بچی

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...