ڈیرہ ‘ قتل کے دو مجرموں کو عمر قید کی سزا‘ 6 بری کر دیئے گئے

ڈیرہ ‘ قتل کے دو مجرموں کو عمر قید کی سزا‘ 6 بری کر دیئے گئے

ٰڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر).انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے قتل اور(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر دو مجرمان کو عمر قید کی سزا کا حکم جبکہ مقدمہ میں نامزد دیگر چھ ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا، استغاثہ کے مطابق ضلع راجن پور کے تھانہ عمر کوٹ کے علاقہ میں چھ سال قبل چار اپریل 2012کو ملزمان خالد اور جاوید نے اپنے دیگر ساتھیوں مجید ، پیراں ڈتہ ، نور محمد ، اختیار ، شیر باز ، فقیر محمد کے ساتھ ملکر سات لاکھ تاوان وصول کرنے کے باوجود نہم کلاس کے طالبعلم 18محمد زمان کو قتل کر دیا تھا جس پر پولیس تھانہ عمر کوٹ ضلع راجن پور نے مذکورہ ملزمان کے خلاف محمد اسلم کھوسہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے چالان مکمل کر کے عدالت میں پیش کیا سماعت مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسین نے جرم ثابت ہونے پر فیصلہ سناتے ہوئے دو مجرمان خالد اور جاوید کو عمر قید کی سزا کا حکم جبکہ دیگر چھ ملزمان مجید ، پیراں ڈتہ ، نور محمد ، اختیار ، شیر باز ، فقیر محمدکو شک کا فائدہ دیکر بری کر دیا دریں اثناء ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازی خان شہباز احمد نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ایک ملزم محمد عاطف کو عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ اورعدم ادائیگی پر 6 ماہ قیدکی سزا سنا دی استغاثہ کے مطابق پویس تھانہ کوٹ چھٹہ کو مدعی محمد عارف نے بتایا کہ ملزم محمد عاطف نے میرے بھائی محمد طارق کو اپنی ہمشیرہ کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شبہ میں فائر کر کے قتل کر دیا تھا جس پر تھانہ کوٹ چھٹہ پولیس نے مقدمہ نمبر 413/15 زیر دفعہ 302/324 مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا اور چالان مکمل کرکے عدالت میں پیش کیا جس کی سماعت کے بعد جرم ثابت ہونے پرعدالت نے ملزم محمد عاطف کو عمر قید با مشقت اور2 لاکھ ر وپے جرمانے کی سزا سنادی عدم ادائیگی؂جرمانہ پر مزید 6ماہ قید بھگتنا ہو گی ۔

عمر قید

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...