کمسن بچے ، خاتون سمیت 9افراد حادثات کی نذر ، معمر شخص نہر میں ڈوب گیا

کمسن بچے ، خاتون سمیت 9افراد حادثات کی نذر ، معمر شخص نہر میں ڈوب گیا

کوٹ ادو، بوریوالا، گگومنڈی، کبیروالا، اڈا کوٹ بہادر، جلال پور پیروالہ، شاہ جمال، اوچشریف ، ہیڈ پنجند، لیاقت پور، کروڑ لعل عیسن (نمائندگان) ٹریفک کے مختلف حادثات میں 6 ماہ کے بچے سمیت 9 افراد جاں بحق معمر شخص نہر میں ڈوب گیا اس سلسلہ میں کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کیمطابق تھانہ چوک سرور شہید کے چک نمبر 507ٹی وی اے کے رہائشی افضال کمہاراپنے رشتہ دار منیر احمد کمہار کے ہمراہ گھر سے چوک سرور شہید مو ٹر سائیکل (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

نمبر ی 9674ایم این کے پر جا رہے تھے کہ راستہ میں اڈا چک نمبر 509ٹی ڈی اے کے قریب ٹی آر گاڈر سے لوڈ سا منے آنے والے تیز رفتا ر ڈالہ نمبری 6569نے سامنے سے ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں افضال کمہار موقع پر جاں بحق جبکہ منیر احمد کمہار شدید زخمی ہو کر بے ہو ش ہوگیا ،جسے تشویش حالت کے با عث نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا جبکہ ڈالہ ڈرائیور اکبر چانڈیہ ڈالہ کو مو قع پر چھوڑ کر فرار ہو گیا ضلع ژوب کا رہائشی 65سالہ غریب محنت کش معمر پٹھان سبزی منڈی کے قریب پیدل سڑک عبور کر رہا تھا کہ وہاں سے گزرنے والی تیز رفتار ایکسیویٹر کرین نے بے قابو ہو کر اُسے بری طرح روند ڈالا،جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا کرین کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تھانہ صدر پولیس نے کاروائی شروع کر دی جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد اسلم و لد رحمت علی کے نام سے ہوئی ہے۔ گگومنڈی سے نامہ نگار کیمطابق نواحی گاؤں 213۔ای۔ بی کا رہائشی محمد شریف جٹ جس کا دماضی توازن درست نہ تھا اڈا کواٹر کے قریب ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین فرید ایکسپریس کے نیچے آ کر موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔ جلالپور پیروالہ سے نامہ نگار کیمطابق اُوچ شریف روڈ پر ٹریفک حادثہ میں نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ وسیم اپنے والد کے ساتھ ٹریکٹر ٹرالی پر سوار تھا کہ ڈمپر کی ٹکر سے ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئے وسیم گھلو موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا والد زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ وسیم موضع ہتھیجی کا رہائشی تھا۔ کبیروالہ، اڈا کوٹ بہادر سے نامہ نگار ، نمائندہ پاکستان کیمطابق گزشتہ صبح کبیروالا کے نواحی پل چاون کوہی والا کے نزدیک موٹر سائیکل،دودہ والا ٹینکر اور مزدا کے باہم ٹکرا نے سے بستی جوئیاں والا تیس سالہ نوجوان محمد رمضان ولد محمد سلیم سکنہ بستی جوئیاں والہ اور محمد ظفر ولد شوکت علی مو قع پر جاں بحق ہو گئے جب کہ حادثہ میں مرنے والے محمد ظفر کی اہلیہ را بعہ اورشاہدزخمی ہو گئے شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ حادثہ کی اطلا ع ملنے صدر پو لیس کی بھاری نفری ڈیس ایس پی چو ہدری سعید احمد کی قیادت میں موقع ر پہنچ گئی اور کاروائی شروع کر دی ۔ شاہ جمال سے نمائندہ پاکستان کیمطابق کوسٹر نمبری 1349جو کہ سواریوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا مظفر گڑھ سے شاہ جمال کے لیئے روانہ ہواجو نہی شاہجمال مونڈکا روڈ فاطمہ مل کے قریب بائی پاس کے مقام پر پہنچا آ تے ہو ئے رائٹ سائیڈ گنے سے لوڈ ٹرالیوں سے بند تھی جبکہ دوسری سائیڈ تنگ جبکہ کوسٹر انتہائی تیز رفتاری میں تھا عینی شاہدین کے مطابق کوسٹر کا ڈرائیور چرس کی سگریٹ پی رہا تھا نشے کی لہر میں وہ کوسٹر پر قابو نہ رکھ سکا اور کوسٹر الٹ گیا جس سے کئی سواریاں شدید زخمی ہو گئیں جن میں نسیم مائی،شاہ جمال،کنول فاطمہ،عبدالزاق فاطمہ مل جبکہ سلطان،سہیل اور کاشف ارائیں شاہجمال کے رہائشی شدید زخمی ہو گئے اور بیسیوں سواریاں معمولی زخمی ہو ئیں فی الفور1122کو کال کی گئی جنہوں نے زخمیوں کو ریسکیو کیا اور نسیم مائی کی ہلاکت کی تصدیق کی اوچ شریف ، ہیڈ پنجند سے سٹی رپورٹر کیمطابق تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر 6ماہ کا بچہ جاں بحق ،ماں اور ماموں کی حالت تشویشناک ،ہسپتال داخل ،چھ ماہ کی بچی ارم کو ہسپتال سے حفاظتی ٹیکے لگا کر واپس جا رہے تھے حادثہ کا شکار ہو گئے موضع بن والہ کا رہائشی ندیم کی اہلیہ اپنے بھائی شہزاد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اپنے چھ ماہ کے بچہ ارم کو رورل ہیلتھ سنٹر سے حفاظتی ٹیکے لگوا کر واپس جا رہے تھے راستے میں حادثے کا شکار ہو گئے ارم موقع پر جاں بحق جبکہ اسکی ماں اور ماموں شدید زخمی ہو گئے جھنیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا لیاقت پور سے تحصیل رپورٹر، نامہ نگار کیمطابق بس سروس کا اڈہ منیجر موٹر سائیکل پر خان پور روڈ پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار منی کوچ نے ٹکر مار دی جس سے اڈہ منیجر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔جام ظفر لاڑ کے نماز جنازہ موضع صادق پور میں ادا کر دی گئی۔

حادثات

Ba

مزید : ملتان صفحہ آخر