محکمہ صحت ملتان نے گریڈ ایک تا 15 کی 246 خالی اسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کرلیا
ملتان(وقائع نگار) محکمہ صحت ملتان نے گریڈ ایک تا 15 کی 246 خالی اسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کرلیا جس میں گریڈ 5 سے لیکر 15 کی خالی اسامیوں پر بھرتی بذریعہ نیشنل ٹیسٹنگ سروس کی (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )
جائے گی جبکہ گریڈ 1 تا 4 کی خالی اسامیوں پر بھرتی کا عمل محکمانہ طور پر مکمل کیا جائے گا مذکورہ اسامیوں کا باقاعدہ بھرتی شیڈول آئندہ چند روز میں جاری کر دیا جائے گا علاوہ ازیں محکمہ میں ’’آیا‘‘ کی اسامی پر بھرتی کیلئے 146 امیدواروں نے گذشتہ روز انٹرویوز دیئے ہیں انٹرویوز میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
بھرتی اسامیاں