یونیورسٹی کا درجہ ملنے کے بعد نشتر کا ’’پہلا سینڈیکیٹ‘‘ اجلاس کل ہوگا

یونیورسٹی کا درجہ ملنے کے بعد نشتر کا ’’پہلا سینڈیکیٹ‘‘ اجلاس کل ہوگا

ملتان(وقائع نگار) یونیورسٹی کا درجہ ملنے کے بعدنشتر کا ’’پہلا سینڈیکیٹ‘‘ اجلاس کل ہوگا۔ واضح رہے گذشتہ 9 ماہ کے دوران سینڈیکیٹ ممبران کی نامزدگی کا عمل چلتا رہا جو بالآخر مکمل (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

ہوگیا جس کے بعد پہلا سینڈیکیٹ اجلاس بلوایا گیا ہے سینڈیکیٹ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر حسین تنویر کرینگے دیگر ممبران میں پروفیسر سلمان وارث ، سابق وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مصطفےٰ کمال پاشا ، ایم ایس ڈاکٹر عبدالرحمن قریشی سمیت دیگر بھی شامل ہیں مذکورہ اجلاس میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے انتظامی امور سمیت دیگر اہم معاملات پر فیصلے کیے جائیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...