صوبائی وزیر زراعت کیخلاف چیک ڈس آنر ہونے کی درخواست پر کارروائی کرنے والے کو وزیر کے کارندوں کی قتل کی دھمکیاں

صوبائی وزیر زراعت کیخلاف چیک ڈس آنر ہونے کی درخواست پر کارروائی کرنے والے کو ...

وہاڑی(بیورو رپورٹ +نما ئندہ خصوصی)صوبائی وزیر زراعت نعیم خان بھا بھہ کے خلاف چیک ڈس آنر ہونے کی درخواست پر (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

کارروائی کروانے والے درخواست گزار کو صوبائی وزیر کے کا رندوں نے مبینہ طور پر جان سے ماردینے کی دھمکیاں دینا شروع کردیں نا معلوم افراد کی طرف سے گمنام کا لزکے ذریعے درخواست گزار ریحان ناصر کوسنگین نتائج کی دھمکیاں ملنے پر اُ س نے ڈی پی او وہاڑی سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کردی ہے ریحان ناصر نے کہا ہے کہ اگر مجھے کوئی نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی وزیر زراعت نعیم بھابھہ اور اُس کے حواریوں پر ہو گی،دوسری طرف ڈی پی او وہاڑی کی جا نب سے درخواست گزار کی حق رسی کر تے ہوئے انصاف دلانے کا یقین دلایا گیا۔

دھمکیاں

مزید : ملتان صفحہ آخر