فراڈکیس میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت پر نیب ملتان سے 23 جنوری کوریکارڈطلب
ملتان (خبر نگار خصوصی) لا ہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ہاؤسنگ کالونی فراڈکیس میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت پر نیب (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
ملتان سے 23 جنوری کوریکارڈطلب کرلیاہے۔فاضل عدالت میں محمدولایت خان نے درخواست ضمانت بعدازگرفتاری دائر کی تھی کہ نیب ملتان کی جانب سے غیرقانونی طورپر کوآپریٹوہاؤسنگ کالونی بناکرفراڈکرنے اورشہریوں سے رقم وصول کرنے کا کیس دائرکیاہے جس میں درخواست گذارکوبھی گرفتارکیاگیاہے جبکہ وہ بالکل بے گناہ ہے اور اس کوبدنیتی سے مقدمہ میں ملوث کیاگیاہے حالانکہ مقدمہ کے مرکزی ملزم ضمانت پررہاہو چکے ہیں اوراس پرمحض فائل کومجاز آفیسرکے سامنے پیش کرنے کاالزام ہے اس لئے اس کو ضمانت پررہاکرنے کاحکم دیاجائے۔
ریکارڈ طلب