15 جنوری سے شروع ہونیوالی انسداد پولیو مہم کیلئے ٹیمیں تشکیل

15 جنوری سے شروع ہونیوالی انسداد پولیو مہم کیلئے ٹیمیں تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، خانیوال ، ڈیرہ غازیخان، راجن پور، رحیم یار خان (وقائع نگار، نمائندگان) 15 جنوری سے شروع ہونیوالی انسداد پولوی مہم کے سلسلہ میں مختلف اضلاع میں ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں اس سلسلہ میں ملتان سے وقائع نگار کیمطابق ڈ پٹی کمشنر ملتان نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے گھر گھر قطرے (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )
پلا نے کی 3 روزہ مہم 15 جنو ری سے شر وع ہو نگی ،جس کے دور ان ضلع ملتا ن کے 8 لا کھ 62 ہز ار سے زائد کم سن بچوں کو قطرے پلا کر موذ ی مر ض سے نجا ت دلا ئی جا ئے گی ۔انہو ں نے کہا کہ حکومت پنجا ب نے پولیو کے حوا لے سے سخت قانون سا ز ی کی ہے، جس کے بعد اپنے بچو ں کو پولیو کے قطرے پلا نے سے انکار کر نے وا لے والد ین کے خلا ف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا ئے گی ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے گز شتہ روز ڈ پٹی کمشنر آ فس میں منعقدہ اجلاس کی صدا رت کر تے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر ریونیو زاہد اکر ام ،ایڈیشنل ڈ پٹی کمشنر جنر ل بارک اللہ خا ن سمیت متعلقہ محکموں کے نمائندے بھی موجود تھے ملتا ن میں 1823 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 195 ہیلتھ ٹیمیں بس ا سٹینڈز ،ریلوے اسٹیشن تعینا ت کی گئی ہیں ۔نادر چٹھہ نے کہا کہ 144 ٹیمیں بس اسٹینڈز ،ریلوے ا سٹیشن ،ویگن اسٹینڈز پر ڈ یوٹی سر انجا م د ے کر بچو ں کو قطر ے پلائیں گے ۔انہو ں نے کہا کہ پولیو کی ٹیمو ں کی سخت سکیو رٹی کیلئے ضلعی پو لیس کو خصوصی ٹاسک دے دیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر ملتان نے اس موقع پر متعلقہ محکمو ں کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کا کا میا ب بنانے کیلئے بھر پور اقداما ت کئے جا ئیں ۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہو ئے سی ای او ہیلتھ ڈا کٹر شاہد بخا ر ی نے کہا کہ محکمہ صحت پولیو مہم کو کامیا ب کر نے کیلئے تما م وسائل استعما ل کئے جائیں گے اگرکسی کے گھر پولیو ٹیمیں نہ پہنچ سکیں تو 061-9200375 یا 061-9239984 پر رابطہ کیا جا سکتاہے ۔ خانیوال سے بیورونیوز کیمطابق ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے کہا ہے مو ذی مرض پولیو کا جڑ سے خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے محکمہ صحت کے افسران پولیو کے مکمل خاتمہ کے لیے اپنی تمام ترصلاحتیں وقف کردیں اس سلسلہ میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔جس میں اے سی آغا ظہیر عباس شیرازی ‘سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک ‘سی ای او تعلیم اشفاق احمد گجر ‘نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر محمد ارشد ‘ڈی ایم او ملک محمد یوسف ‘فوکل پرسن ڈاکٹر محمد آصف سمیت محکمہ پولیس ‘ریونیو ‘تعلیم ‘انفارمیشن ‘بہبودآبادی کے سربراہان اور دیگر سرکاری افسران نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع خانیوال میں 15جنوری سے شروع ہونیوالی تین روزہ انسداد پولیو مہم میں کوئی بھی پانچ سال تک کی عمر کا بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے فوکل پرسن ڈاکٹر محمد آصف نے بتایا کہ انسدادپولیو مہم میں یوسی ایم اوز اور 229ایریا انچارجز کی نگرانی میں محکمہ صحت کی 1214ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں 1050موبائل ٹیمیں ‘116فکسڈٹیمیں اور 48ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں جو 5لاکھ 19ہزار 477پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائیں گی ۔ ڈیرہ غازیخان سے سٹی رپورٹر ، سپیشل رپورٹر کیمطابق .ضلع ڈیرہ غازیخان میں ہر بچہ تک رسائی ممکن بنانے کیلئے پولیو ٹیموں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے 1465کی بجائے 1559ٹیموں پر مشتمل 3382افرادی قوت فرائض انجام دے گی . ضلع میں بچوں کا ٹارگٹ 5,93873سے بڑھا کر 6,22000کر دیاگیاہے . ضلع ڈیرہ غازیخان سمیت ملک بھر تین روزہ قومی پولیو مہم 15جنوری سے شروع ہو گی . یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد ابراہیم جنید کی زیر صدارت ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی . ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان بلوچستان اور کے پی کے کی سرحدوں سے منسلک ہونے کی وجہ سے پولیو کے حوالے سے انتہائی حساس ہے اس لیے ٹیموں کو فعال کر دارادا کرنا ہو گا ضلع میں موجود ہر بچہ کو قطرے پلانے کیلئے 1398موبائل ، 97فکسڈ اور 64ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں پولیو مہم کی کارکردگی کے حوالے سے ضلع ڈیرہ غازیخان صوبہ بھر میں سرفہرست اضلاع میں شامل ہے اجلاس میں ضلعی آفیسر بہبود آبادی ہما مہدی لغاری ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاء الدین ، ڈی ایچ او ڈاکٹر گل حسن کے علاوہ ڈاکٹر کامران اصغر ، ڈاکٹر ریاض ملک ، ڈاکٹر اطہر سکھانی ، ڈاکٹر احسن ، ڈاکٹر عابد ، کلیم اللہ طاہر ، نوشین زہرا سمیت متعلقہ افسران شریک تھے . راجن پور سے نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر کیمطابق بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچانے کے لئے محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں ۔اس سلسلے میں کوئی بھی عذر برداشت نہیں کیا جائے گا۔یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد نے 15 جنوری سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے انتظامات کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر سی ای او صحت ڈاکٹر صدیق ،ڈی ایچ او ڈاکٹرمحبت علی،اے سی روجھان شاہد ملک،ڈپٹی ڈی ایچ اوز صحت،سی ای او تعلیم ثناء اللہ سہرانی،ڈی او تعلیم فوزیہ حناء،ڈی او بہبود آبادی ارشاد بھٹہ ،مولانا جلیل الرحمان صدیقی،پرائیویٹ سکولز کے نمائندگان،ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ،پولیو کنٹرول روم سے ڈاکٹر ہاشم علی،آفتاب شاہ اور دیگر موجود تھے رحیم یار خان سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کیمطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)مہر خالد احمد نے کہا ہے کہ پولیو مہم کی کامیابی کا دارو مدار بہترین منصوبہ بندی سے ممکن ہے،انسداد پولیو مہم میں سستی یا غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی اور کاتاہی برتنے والوں کے خلاف ایکشن لیکر 100فیصد ٹارگٹ کا حصول یقینی بنایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیو آریڈیکیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر صحت ڈاکٹر آغا توحید احمد خان نے بتایا کہ پولیو مہم جنوری مورخہ 15تا 19جنوری کو ہورہی ہے جس میں 9,40,000 پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلوائیں جائیں گے ۔ اس مہم کے دوران ضلع رحیم یار خان کی تمام 122یونین کونسلوں میں سٹاف کی تربیت کا عمل مکمل ، مانیٹرننگ پلان تشکیل، خانہ بدوش بچوں کی رجسٹریشن اور یونین کونسل سطح پر تمام انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں ڈاکٹر نیاز احمد پولیو آفیسر نے گلوبل اپڈیٹ برائے پولیو کیسز بتایا ۔ ڈاکٹر مفکر میاں پولیو آفیسر نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیو ورک پلان کا جائزہ پیش کیا۔
پولیو ٹیمیں