چھابری بالا میں آپریشن ، دہشت گردوں کا سہولت کار گرفتار
ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی، سٹی رپورٹر) رینجرز اور حساس اداروں کا خفیہ اطلاع پر مشترکہ آپریشن،دہشتگردوں کا سہولت کار گرفتار،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد،سیکورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقہ چھابری بالا میں کیاگیاسیکورٹی اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ سہولت کار و اسلحہ سمگلر کو حراست میں لیکر اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چھپاپا گیا (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )
ناجائز اسلحہ برآمد کرکے قبضہ میں لیے لیاملزم قادر کھلول دہشتگردوں سمیت جرائم پیشہ عناصر کو اسلحہ کی سپلائی میں ملوث ہے اور ملزم سے برآمد ہونے والے اسلحہ میں 5 پسٹل 30 بور،دو کلاشنکوف، چار رائفل 12 بور سنگل بیرل جبکہ ایک رائفل 12 بور ڈبل بیرل کے علاوہ ایک رائفل تھری نٹ تھری اور ہزاروں کی تعداد میں مختلف اسلحہ کی گولیاں شامل ہیں سیکورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے اور اس حوالہ سے مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
سہولت کار