میلسی ‘ گیس سلنڈر سے ویگن میں آگ لگ گئی‘ 4 مسافر شدید زخمی

میلسی ‘ گیس سلنڈر سے ویگن میں آگ لگ گئی‘ 4 مسافر شدید زخمی

میلسی(سپیشل رپورٹر،نمائندہ پاکستان)کالونی روڑ کے ویگن اسٹینڈ پر بھرے بازار میں ویگن نمبر1981ایل ای آئی مسافروں سے بھری ویگن اسٹارٹ کھڑی تھی کہ اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجہ میں چار مسافر امام بخش ولد نور محمد سکنہ رام کلی 70سالہ بری طرح جھلس گیا جبکہ 5سالہ بچہ احسن ، عبدالرحمان،اور ذولفقار جھلس کر زخمی ہو گئے جبکہ دیگر مسافروں نے اپنی مدد آپ کے (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

تحت اپنی جانیں بچائیں فائربریگیڈکا عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیاگیا اطلاع ملنے پر آدھا گھنٹے بعد 1122نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہیڈ کواٹر ہسپتال میلسی پہنچایاجہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے نا معلوم ویگن ڈرائیور جلتی ہوئی گاڑی کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا ۔

ویگن آگ

مزید : ملتان صفحہ آخر