صوابی میں سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ آپریشن ،10سہولت کاروں سمیت 103گرفتار


صوابی ( بیورورپورٹ )تحصیل ٹوپی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور سیکورٹی اداروں نے سرچ آپریشن کرکے 10سہولت کاروں سمیت 103 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا،جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، ڈی پی آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی اوصو ابی سہیل خالد کی نگرانی میں ڈی ایس پیز صوابی حیدر خان ،اظہار شاہ ،شاہ ممتاز خان اور افتخار خان کی قیادت میں ایس ایچ اوز و دیگر ضلعی بھاری نفری پولیس کے ہمراہ گدون ،ملک آباد ،اجمیر پہاڑ اور دیگر ملحقہ علاقات و بانڈہ جات میں جرائم پیشہ افراد، شدت پسندوں اور دیگر ، منشیات فروشوں کے خلاف سرچ آپریشن کی ،جس میں سپیشل کمبٹ یونٹ ،البرق سکواڈ،ایلیٹ فورس ،سکیور آرآر ایف ،آر آر ایف ،سی ٹی ڈی ،سپیشل برانچ سنیفر ڈاگ،لیڈی کنسٹبلز اور دیگر سیکورٹی ایجنسیاں نے حصہ لیا،سرچ آپریشن کے دوران 103مشتبہ افراد کو حراست میں جبکہ دہشت گردوں کو امداد و سہولیات مہیا کرنے پر 10افراد کو گرفتار کیا گیا ،ملزمان سے 3عدد پستول برآمدکرلی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...