واپڈا ملازمین کا سپر نٹنڈنٹ اور میٹر ریڈر کے تبادلے کیخلاف سراپا احتجاج

واپڈا ملازمین کا سپر نٹنڈنٹ اور میٹر ریڈر کے تبادلے کیخلاف سراپا احتجاج

پبی ( نما ئندہ پاکستان) واپڈا ہا ئیڈروالیکٹرک لیبر یو نین کے ملا زمین کا پبی پیسکو سب ڈویژن نمبر1 کے سپرنٹنڈنٹ اور میٹر ریڈر کے تبا دلے کے خلاف سر اپا احتجاج ناظم قیصرآف محب بانڈہ کو بجلی چوری کر تے ہو ئے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا ملا زمین کا جرم یہ تھا کہ اپنے افسران کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف کاروا ئی کی واپڈا چیف نے سیا سی دباؤ میں آکر ان کا تبا دلہ کیاوزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک ایک طرف کرپشناور چوروں کے خلاف جھاد کے نعرے لگا رہے ہیں اور دوسری طرف چوروں کی پشت پنا ہی کر تے ہیں واپڈا چیف فوری طور پر ان کے تبا دلے منسوح کریں ور نہ صو بہ بھر میں بجلی کی سپلا ئی روک دینگے مرکزی چیئر مین گو ہر تاج اور اقبال خان کی ہد یت پر پبی کے چاروں شب ڈویژنز میں آج بھی تا لہ بندی ہو گی تمام دفاتر 11 جنوری کو بھی بند ہو نگے ان خیا لات کا اظہار ہا ئیڈرو الیکٹرک لیبر یو نین کے صو با ئی ڈپٹی چیئر مین علی سید خان ڈویژن چیئر مین جان سید خان اور ڈویژنل چیئر مین پرویز احمد نے پبی پر یس کلب کے سا منے واپڈا ملا زمین کے احتجا جی مظاہرہ سے خطاب کیا پبی پیسکو سب ڈویژن نمبر1 کے ایل ایس ون جعفر شاہ اور میٹر ریڈر انور زیب کے تبا دلے خلاف پیسکو پبی کے چاروں سب ڈویژ نز کے ملا ز مین نے احتجا جی طور اپنے دفاتر بند کئے تھے مظا ہرے میں پبی نمبر2 سب ڈویژن کے چیئر مین فرشید علی عرف را جہ تاروسب ڈویژن کے چیئر مین سید اقبال شاہ ڈپٹی چیئر مین گلفادخان پیر پا ئی سب ڈویژن کے چیئر مین فر زند علی نے بھی خطاب کیا مظا ہرین نے جی ٹی روڈ پر احتجا جی جلوس بھی نکا لا مظا ہرین نے بینر زاور پلے کارڈ اٹھا ئے ہو ئے تھے جس پر وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک واپڈا چیف ناظم قیصر خان نے خلاف نعرے درج تھے ہا ئیڈرو الیکٹرک لیبر یو نین کے صو با ئی ڈپٹی چیئر مین علی سید خان ڈویژن چیئر مین جان سید خان اور ڈویژنل چیئر مین پرویز احمد نے کہا کہ واپڈا چیف اور دیگر افسران کی ہدا یت پر بجلی چوروں کے خلاف سخت آپریشن شروع کیا ہے اس دوران محب بانڈہ میں ناظم قیصر خان کو بجلی ڈائریکٹ کنکشن کے زر یعے بجلی چوری کر تے ہو ئے پکڑا تھا اور بجلی میٹر بھی ٹمپرکئے انہوں نے کہا کہ 2004 میں بھی قیصر ناظم نے ہمارے آفس پر حملہ کیا تھا جس پر وہ طیش میں آگیا اور وزیر اعلیٰ پر ویز خان خٹک کے زر یعے واپڈا چیف پر دباؤ ڈال کر ان کا تبا دلہ کیا جس پر ہمارے یو نین نے چیف سے ملا قات کی اور ان کے چوری کے ثبوت فر اہم کی اور یقین دہا نی کرا ئی کہ اس کے بارے انکوائری ہو گی لیکن سیا سی دباؤ مین آکر واپڈا چیف نے انکوا ئری کئے بغیر ان کا تبا دلہ کیا لیکن ہم اس فیصلے کو کسی صورت بھی نہیں ما نتے واپڈا چیف اپنے ملا زمین کی حو صلہ افزائی کریں اور ان کو انعا مات دیں کہ وہ بڑے بڑے چوروں پر ہاتھ ڈال رہے ہیں اس نے بھی بزدلی کا مظا ہرہ کیا جس کی ہم سب مذ مت کر تے ہیں واپڈا چیف فوری طور پرپبی پیسکو سب ڈویژن نمبر1 کے ایل ایس ون جعفر شاہ اور میٹر ریڈر انور زیب کا تبا دلہ منسوح کریں اگرتبا دلہ منسوح نہیں کیا تو ہمارا احتجاج نو شہرہ صو ابی چارسدہ مردان پشاور سمیت صو بہ بھر میں احتجا جی شروع کر ینگے حالات خراب ہو نے کی ذمداری واپڈا چیف پر عا ئد ہو گی مرکزی چیئر مین گو ہر تاج اور اقبال خان کی ہد یت پر پبی کے چاروں شب ڈویژنز میں آج بھی تا لہ بندی ہو گی تمام دفاتر 11 جنوری کو بھی بند ہو نگے

مزید : پشاورصفحہ آخر