نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس
پشاور ( پ ر ) نیشنل یوتھ آر گنائزیشن کی صوبائی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر گلزار خان باچا خان مرکز میں منعقد ہوا ، اجلاس میں مختلف اضلاع کے صدور و جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی اور اپنے متعلقہ اضلاع کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی،اجلاس میں تنظیمی امور پر تفصیلی بحث کی گئی اور اضلاع کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے تجاویز زیر غور آئیں،دریں اثناء مختلف اضلاع کے دوروں کے حوالے سے بھی لائحہ عمل طے کیا گیا اور جن اضلاع میں تنظیم سازی نا مکمل ہے وہاں تنظیم سازی کیلئے مختلف تجاویز زیر غور آئیں ،ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں تمام اضلاع کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کی طرف سے متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ جلد ہی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو این وائی او کی طرف سے ایک جامع اور مربوط یوتھ پالیسی کی تشکیل یقینی بنائی جائے گی اور اس سلسلے میں پارٹی کے رہبران سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اکابرین سے مدد لی جائے گی ، مزید بر آں باچا خان اور ولی خان کی برسی میں مثالی شرکت کو یقینی بنائے گی، اجلاس میں باچا خان اور ولی خان کی برسی کے حوالے سے یوتھ کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی صدور کو ہدایات جاری کی گئیں اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ نیشنل یوتھ آرگنائزیشن برسی تقریب میں بھرپور شرکت کرے گی