شیر گڑھ میں دبئی پلٹ نوجوان کو لوٹ لیا گیا

شیر گڑھ میں دبئی پلٹ نوجوان کو لوٹ لیا گیا

شیرگڑھ (نامہ نگار) بین الصوبائی نوسر باز گروہ نے دبئی پلٹ نوجوان کو نشہ آور اشیاء کھلاکر دو قیمتی موبائیل ،دو ہزار ریال اور قیمتی سامان لے اڑے ہاتھیان کے رہائشی عدنان دبئی سے واپس آتے ہوئے ایک فلائنگ کوچ میں اپنے گاؤں شیرگڑھ آرہاتھا کہ جلالہ کے مقام پر ان کے ساتھ سیٹ پر بیٹھے نوسر باز گروہ کے رکن نے نشہ آور بسکٹ اور ایک عدد مالٹا کھلایا شیرگڑھ کے مقام پر سٹاف پر گاڑی سے اتار کر بے ہوشی کے عالم میں چھوڑ کے قیمتی سامان لے کر نو دو گیارہ ہوگئے اطلاع ملنے پر رشتہ داروں نے ہسپتال پہنچایا عرصہ سے فلائنگ کوچ میں نوسر باز گروہ کے اراکین گھوم پھر کر مردان بھر میں اس قسم کے واردات کرتے ہیں تفصیلات کے مطابق عرصہ سے نوسر بازوں کے صوبائی گروہ کے اراکین منظم طریقے سے فلائنگ کوچ میں گھوم پھر کر سواریوں کو نشہ آور اشیاء کھلا کر ان کو قیمتی اشیاء اور نقدی سے محروم کردیتی ہیں پیر کے روز ہاتھیان کے رہائشی عدنان بابر ولد امیرشرف سکنہ محلہ محمد فقیر خان بیرون ملک سے آتے ہوئے شیرگڑھ کے لئے ایک فلائنگ کوچ میں سوار ہوئے جلالہ کے آس پاس شاہراہ ملاکنڈ پر جب فلائنگ کوچ پہنچا تو ان کے ساتھ سیٹ پر بیٹھے ایک شخص نے نشہ اور بسکٹ اور مالٹا کھلایا جن سے ان کی حالت غیر ہوگئی شیرگڑھ کے سٹاف پر نوسرباز نے دوسرے ساتھی کی مدد سے فلائنگ کوچ سے اتار کر بے ہوشی کے حالت میں سٹاف پر چھوڑ کر قیمتی سامان لے اڑے جب مقامی لوگوں نے ان کو بے ہوش پڑے دیکھا تو ان کے گھر اطلاع دی اطلاع ملنے پر عدنان کو ایم ایم سی مردان منتقل کردیاگیا جہاں ہوش میں آتے ہی ہسپتال سے فارغ کردیاگیا بعد میں عدنان نے رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ ان سے نوسر بازوں نے دو قیمتی موبائیل جن کی مالیت 90ہزار بنتی ہے 2000درہم اور دوسرے قیمتی سامان لے اڑے

مزید : پشاورصفحہ آخر