تمام غیر قانونی اور ڈائریکٹ کنڈے ختم کئے جائیں ،پیسکو پبی

تمام غیر قانونی اور ڈائریکٹ کنڈے ختم کئے جائیں ،پیسکو پبی

پبی ( نما ئندہ پاکستان ) تمام غیر قا نو نی اور ڈائریکٹ کنڈے ختم کئے جا ئیں اور بانڈہ شیخ اسما عیل ،بانڈہ ملا خان اور کیمپ کو ر نہ اور ملحقہ دیہات کے بجلی صا رفین اپنے تمام بقا یا جات 3دن کے اند ر اندر جمع کریں عدم ادائیگی کی بنا ء پر ان دیہات کی بجلی کاٹ دی جا ئے بجلی چوروں کے ساتھ کسی قسم کی رعا یت نہیں کی جا ئے گی ان خیا لات کا اظہار ایس ڈی او پیسکو پبی نمبر1نیاز محمد نے پبی پریس کلب کے صحا فیوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ چیف پیسکو کی ہدا یت پر ایکسین نو شہرہ سٹی یو سف حسین کی نگرا نی میں نادھندگان بجلی چوروں ڈائریکٹ کنڈے ڈال کر بجلی چوری کر نے والوں کے خلاف بھر پورمہم تیزی سے جا ری ہے جن جن علاقو ں پر بجلی کے کروڑوں اور لاکھوں کے بقا یا جات عر صہ دراز سے بقا یا ہیں ان کو با قاعدہ نو ٹس جاری کئے ہے کہ وہ اپنے اپنے بقا یات جات تین دنوں کے اندر اندر جمع کریں اس کے ساتھ سا تھ غیر قا نو نی طر یقے سے بجلی حا صل کر نے والوں اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف بھی بھر کاروا ئی جا ری ہے کسی بھی بجلی چور کے ساتھ کسی قسم کی رعا یت نہیں کی جا ئے گی جن علاقوں کو نوٹس جاری کئے ہیں اگر مقررہ دنوں تک بقا یا جات ادا نہیں کی تو ان کی بجلی کی سپلا ئی مکمل طور پر کاٹ دی جا ئے گی

مزید : پشاورصفحہ آخر