ایل آر ایچ ایم ٹی آئی اور خیبر میڈیکل ایلو منائی آف نارتھ امریکہ میں مفاہمت


پشاور (پ ر)لیڈی ریڈنگ ہسپتال ایم ٹی آئی اور خیبر میڈیکل ایلومنائی آف نارتھ امریکہ کے درمیان آئی سی یو میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کی جدید تربیت کے لئے یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں ہسپتال ترجمان ذوالفقارعلی باباخیل کے مطابق ایم او یو کا مقصد ایل آر ایچ کی انتہائی نگہداشت یونٹس میں کام کرنے والے ڈاکٹروں اور دیگر عملے کو جدید تقاضوں کے مطابق تربیت دینا ہے امریکہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں نے ایل آر ایچ کے ڈاکٹروں کے آئی سی یو ڈاکٹروں کے لئے تربیت کا آغاز کردیا ہے جس سے آئی سی یو میں کام کرنے والے ڈاکٹروں اور داخل مریضوں کو بہت فائدہ ہوگا ایم او یو کی مدت چھ مہینے ہے جو ممکنہ طورپر دو سال تک بڑھائی جاسکتی ہے بیان کے مطابق ایل آر ایچ میں صوبے بھر سے مختلف حادثات میں شدید زخمیوں کو لایاجاتاہے جن میں بہت سے زخمیوں کو حالت نازک ہونے پر آئی سی یو میں رکھاجاتاہے جس کی وجہ سے آئی سی یو اور اس میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کا کردار مسلمہ حقیقت ہے بیان کے مطابق ایل آر ایچ کی انتظامیہ ڈاکٹروں کی تربیت میں سنجیدہ رہی ہے اور وقتا فوقتا مختلف شعبوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کو جدید طرز پر تربیت دیتی رہی ہے بیان کے مطابق تشویشناک حالت میں لائے گئے مریضوں کی مزید بہتر دیکھ بھال کے لئے یہ تربیت نہایت اہمیت کی حامل ہے بیان کے مطابق اس تربیتی پروگرام سے آئی سی یو میں داخل مریضوں کو براہ راست فائد ہ پہنچے گا اور ڈاکٹروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوگا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...