7 سالہ زنیب کے قتل کی تحقیقات کیلئے حساس اداروں کی ٹیم کی مقتولہ کے گھر آمد

7 سالہ زنیب کے قتل کی تحقیقات کیلئے حساس اداروں کی ٹیم کی مقتولہ کے گھر آمد
7 سالہ زنیب کے قتل کی تحقیقات کیلئے حساس اداروں کی ٹیم کی مقتولہ کے گھر آمد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن)7 سالہ زینب کے قتل کی تحقیقات کیلئے حساس اداروں کی ٹیم مقتولہ کے گھر پہنچ گئی اور واقعہ سے متاثرہ خاندان کے بیانات قلمبند کئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 7 سالہ زینب کے قتل کی تحقیقات کیلئے حساس اداروں کی ٹیم قصور میں مقتولہ کے گھر پہنچ گئی جہاں سکیورٹی اہلکاروں نے متاثرہ خاندان کے افراد کے بیانات قلمبند کئے اور واقعے کے شواہد بھی اکٹھے کئے ۔

واضح رہے کہ قصور میں معصوم زینب کو اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے جا رہی تھی،ملزم نے بچی کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کر دیا تھا ،جس پرلوگ مشتعل ہو گئے اور شہر میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /قصور