عامر لیاقت حسین کے ساتھ ’ہاتھ‘ ہوگیا، حکومت نے وہ کام کردیا کہ معروف اینکر کی ’بولتی‘ بند ہوگئی

عامر لیاقت حسین کے ساتھ ’ہاتھ‘ ہوگیا، حکومت نے وہ کام کردیا کہ معروف اینکر ...
عامر لیاقت حسین کے ساتھ ’ہاتھ‘ ہوگیا، حکومت نے وہ کام کردیا کہ معروف اینکر کی ’بولتی‘ بند ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا فیس بک صفحے اور نئی ویب سائٹ کو پاکستان میں بند کردیا گیا ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بتایا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے ان کے فیس بک صفحے کو بند کردیا گیا ہے جبکہ ویب سائٹ بھی بند کردی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کے فیس بک صفحے پر 25 لاکھ سے زائد فالورز تھے لیکن پی ٹی اے کی جانب سے اسے بند کرکے ان کے ساتھ ظلم کیا گیا اور انہیں بنیادی حقوق سے محروم کیا گیا جو کہ ظلم کی انتہا ہے۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ گستاخانہ صفحات کی بندش میں اتنی مستعدی نہیں دکھائی گئی لیکن ان کے فیس بک صفحے اور ویب سائٹ کو بند کرنے میں لمحہ بھر نہ لگا، ’ اللہ بہت بڑا ہے، میں صرف صبر کر رہا ہوں، دعا کیجئے کہیں صبر ٹوٹ نہ جائے‘۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ تمام صحافی اور انسانی حقوق کی تنظیمیں ان کے حق کیلئے آواز بلند کریں۔


خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پر ٹی وی چینل پر پروگرام کرنے، کسی بھی پروگرام یا تشہیری مہم میں حصہ لینے پر پابندی عائد ہے۔ انہوں نے اس پابندی کا توڑ سوشل میڈیا کے ذریعے نکالا اور ایک ویب سائٹ تخلیق کرکے اپنے کام کا آغاز کیاتھا، انہوں نے 2 روز قبل اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی ویب سائٹ کو توسیع دینے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن توسیع سے پہلے ہی ان کی ویب سائٹ بند کردی گئی ہے۔