قصور میں گیس سلنڈر پھٹنے سے بہن بھائی جاں بحق

قصور میں گیس سلنڈر پھٹنے سے بہن بھائی جاں بحق

قصور(ویب ڈیسک) بستی قادر آباد میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے 2بہن بھائی جاں بحق ہو گئے۔

قصور کی بستی قادر آباد کا رہائشی علی رضا سلنڈر سے گیس ٹھیک کر رہا تھا کہ اچانک سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں علی رضا اور اسکی بہن 18سالہ آسیہ بی بی موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

زوردار دھماکے سے گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس پر اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت قابو پا لیا جب کہ آگ سے گھر کا سامان بھی جل گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی کیفیت پیدا ہوگئی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /قصور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...