سپریم کورٹ، شریف خاندان کی شوگر ملزمنتقل کرنے کا حکم معطل،ملز کھولنے کیلئے حکم امتناع کی استدعا مسترد

سپریم کورٹ، شریف خاندان کی شوگر ملزمنتقل کرنے کا حکم معطل،ملز کھولنے کیلئے ...
سپریم کورٹ، شریف خاندان کی شوگر ملزمنتقل کرنے کا حکم معطل،ملز کھولنے کیلئے حکم امتناع کی استدعا مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی شوگر ملز 3 ماہ میں منتقلی کا حکم معطل کردیااور ملز کھولنے کیلئے حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں شریف خاندان کی شوگر ملز کی منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت کی ، چیف جسٹس ثاقب نثار نے 3 ماہ میں شوگر ملز کی منتقلی کا حکم معطل کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کی شوگر ملز حتمی فیصلے تک قائم رہیں گی،عدالت نے ملز کھولنے کیلئے حکم امتناع کی استدعا مسترد کر دی،چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ شوگر ملز کام نہیں کر سکیں گی صرف منتقلی روک رہے ہیں،عدالت نے شریف خاندان کی شوگر ملز کی اپیلیں سماعت کیلئے منظور کر لیں۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے جہانگیر ترین کو روسٹرم پر بلا لیا،انہوں نے علاقے کا تمام گناخریدنے کا بیان جمع کروا یا۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تمام گنا سرکاری ریٹ پر خریدیں ،جے ڈی ڈبلیو مل کے باہر ساڑھے 3 کلومیٹر لمبی لائن لگی ہے جبکہ اشرف شوگر مل کے باہر 10 کلومیٹر لمبی لائن لگی ہے،جس کی وجہ سے ٹرالیوں کی باری کئی کئی دن بعد آتی ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ باربار کہتاہوں کہ بابار رحمتے سے سچ بولیں،کسان کس کے کہنے پر عدالت آئے ہیں،سب جانتا ہوںاور کسان کس سے ملاقاتیں کرتے ہیں اس کا بھی علم ہے۔
اس پر اعتزاز احسن نے کہا کہ کسانوں کو اشتہارات کے پیسے کون دے رہا ہے؟،چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت کے اندر اور باہر آنکھیں اور کان کھلے ہیں۔
جہانگیر ترین کے وکیل اعتزاز احسن نے عدالت کو یقینی دہانی کراتے ہوئے کہا کہ علاقے کی 5شوگرملزکسانوں کاگناخریدلیں گی،اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ جہانگیرترین یقینی بنائیں کہ کسانوں کانقصان نہ ہو،جویقین دہانی کرائی جائے اس پرمن وعن عمل کیاجائے،ان کا کہناتھا کہ کسانوں کامفادمقدس ہے،گناخریداری کے عمل کی خودمانیٹرنگ کروں گا،عدالت نے کیس کی سماعت 18 اپریل تک ملتوی کر دی۔