”زینب نے مجھ سے پہلے وضو کیا اور۔۔۔“مقتول بچی کے ساتھ روزانہ سپارہ پڑھنے کے لیے جانے والے بچے نے گمشدگی کا آنکھوں دیکھا واقعہ بتا دیا

”زینب نے مجھ سے پہلے وضو کیا اور۔۔۔“مقتول بچی کے ساتھ روزانہ سپارہ پڑھنے کے ...
”زینب نے مجھ سے پہلے وضو کیا اور۔۔۔“مقتول بچی کے ساتھ روزانہ سپارہ پڑھنے کے لیے جانے والے بچے نے گمشدگی کا آنکھوں دیکھا واقعہ بتا دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قصور میں بد اخلاقی کے بعد قتل کی جانے والی معصوم زینب کے ساتھ روزانہ سپارہ پڑھنے کے لیے جانے والے بچے نے گمشدگی سے کچھ دیر قبل ہونے والی سرگرمیوں کے بارے میں بتا دیا ۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے 7سالہ بچے عثمان نے بتا یا کہ ہم روزانہ سپارہ پڑھنے ساتھ ہی جاتے تھے،جس دن زینب اغوا ہوئی ،اس دن میں کمرے میں تھا ،زینب وضو کر کے پہلے ہی سپارہ پڑھنے کے لیے گھر سے نکل گئی اور میں اس کے پیچھے پیچھے گھر سے نکلا ،پھر میں سپارہ پڑھانے والی خالہ کے گھر پہنچا لیکن زینب وہاں نہیں تھی ،خالہ نے مجھ سے پوچھا کہ زینب کیو ں نہیں آئی تو میں نے بتا یا کہ وہ تو مجھ سے پہلے ہی پڑھنے کے لیے آگئی تھی ۔

ادھر مقتولہ کے چچا کا کہنا تھا کہ ہمیں جیسے ہی اطلاع ملی کے آج زینب پڑھنے نہیں آئی تو ہم نے اسے ڈھونڈنے کے لیے بھاگ دوڑ شروع کردی ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /قصور