قصور میں زینب کا قتل ، راناثناء اللہ نئی مشکل میں پھنس گئے، ایسی خبرآگئی کہ وزیراعلیٰ پنجاب بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

قصور میں زینب کا قتل ، راناثناء اللہ نئی مشکل میں پھنس گئے، ایسی خبرآگئی کہ ...
قصور میں زینب کا قتل ، راناثناء اللہ نئی مشکل میں پھنس گئے، ایسی خبرآگئی کہ وزیراعلیٰ پنجاب بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) زینب قتل کیس میں شہبازشریف،رانا ثنااللہ ،آئی جی پنجاب کیخلاف مقدمے کیلئے درخواست دائر کردی گئی ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ نہ کرنے پر مقدمے کا حکم دے۔

تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس میں شہبازشریف،رانا ثنااللہ ،آئی جی پنجاب کیخلاف مقدمے کیلئے درخواست دائر کردی گئی، مقدمے کے اندراج کی درخواست ہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔درخواست گزار نے مئوقف اختیار کیا کہ وفاق،صوبائی حکومت آئینی طورپربنیادی حقوق کے تحفظ میں ناکام ہے، حکومت آئین پر عملدرآمد کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت آئین پر عملدرآمد کرانے کیلئے ایمرجنسی لگانے کاحکم دے، عدالت شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ نہ کرنے پر مقدمے کا حکم دے، عدالت بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی کا بھی حکم دے۔

یاد رہے کہ قصور میں معصوم زینب چھ روز پہلے پڑھنے کیلئے گھر سے نکلی، راستے میں اغوا کرلی گئی، درندے نے زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش کچرے میں پھینک دی تھی۔یاد رہے کہ قصور میں کمسن زینب کو پانچ روز پہلے اغوا کیا گیا تھا، جس کے بعد سفاک درندوں نے بچی کو زیادتی نشانہ بنا کر قتل کر کے لاش کچرے میں پھینک دی تھی، واقعہ کیخلاف شہر میں شٹر ڈاون ہڑتال اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، دکانیں،مارکیٹس ودیگرتجارتی مراکزبند ہیں۔بچی کے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی لیکن پولیس اب تک ملزم کو گرفتار نہ کرسکی۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے قصور میں آٹھ سال کی بچی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کاحکم دیتے ہوئے ، آئی جی کوجائےوقوعہ پرپہنچنے کی ہدایت کی ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران قصورمیں بچیوں کواغواکےبعدقتل کرنےکا یہ دسواں واقعہ ہے۔