جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والے 10 سالہ بچے کی قبر کشائی کا حکم

جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والے 10 سالہ بچے کی قبر کشائی کا حکم
جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والے 10 سالہ بچے کی قبر کشائی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنیوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایڈیشنل سیشن جج نے جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والے 10 سالہ بچے کی قبر کشائی کا حکم دے دیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق دو سال قبل قتل ہونے والے بچے کی قبر کشائی کا حکم دے دیا گیا ہے، مقتول بچے کی قبر کشائی کے بعد اس کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا اور موت کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج کی جانب سے جس بچے کی قبر کشائی کا حکم دیا گیا ہے اسے 2016 میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا تاہم اس کی تدفین پوسٹ مارٹم کے بغیر ہی کردی گئی تھی۔