کیا آپ جانتے ہیں جب خواب میں اس قسم کے درخت نظر آنے لگ جائیں تو انکی تعبیر کیا ہوتی ہے؟ایک ایسی بات جسے جان کر آپ بہت زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں

کیا آپ جانتے ہیں جب خواب میں اس قسم کے درخت نظر آنے لگ جائیں تو انکی تعبیر کیا ...
کیا آپ جانتے ہیں جب خواب میں اس قسم کے درخت نظر آنے لگ جائیں تو انکی تعبیر کیا ہوتی ہے؟ایک ایسی بات جسے جان کر آپ بہت زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں

  

لاہور(نظام الدولہ)انسان خواب میں اکثر جب گھومتا پھرتا ہے تو اسکی نظر درختوں پر بھی پڑتی ہے۔ایسے انسان جو خواب میں درخت کو دیکھ کر پہچان لیں تو ان یہ جان لینا چاہئے کہ جس درخت کو دیکھا ہے اسکی تعبیر کیا ہوسکتی ہے؟اچھے درخت کو دیکھنا اچھی اور برے درخت کو دیکھنا ذلیل ہونے کی دلیل بیان کی جاتی ہے۔میوہ دار درخت دیکھنے والے دولت اور خوشیوں سے مالا مال ہوتے ہیں۔مثلاً کوئی دیکھتا ہے کہ اس نے برگد کا درخت دیکھا ہے تو اسکی دلیل یہ بیان کی جاتی ہے کہ ایسا انسان تحمل مزاج اور سست ہوتا ہے ۔خواب میں درختوں کی اقسام کے مطابق انکی تعبیرات یہ ہیں۔

*خواب میں کھجور کا درخت نظر آئے تو یہ کسی مرد کے شریف ہوجانے یا پہلے راستے سے اصلاحی راستے کی جان آنے کی دلیل ہے۔

*بادام کا درخت دکھائی دے تو خوبصورت عورت زندگی میں آئے گی۔

*انار کا درخت دولت مند ہونے کی دلیل ہے۔

*جسے زیتون کا درخت دکھائی دے ایسا انسان اچھے نسب والا ہے۔

*سیب نظر آئے تو یہ بیمار ہونے کی علامت ہے۔

* لیموں کا درخت دکھائی دے تو ایسا انسان جادو ٹونے اور عملیات کے کاموں میں پڑجاتا ہے۔

*پیپل کے درخت کو دیکھنے والے مر دحضرات شریف اور بڑے ظرف کی خصوصیات حاصل کریں گے۔(واللہ اعلم الصواب )

مزید : روشن کرنیں